ملینیئم کے پہلے کیتھولک سینٹ کا اعلان کردیا گیا، کارلو اکوتیس کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
سنہ 2006 میں خون کے سرطان کے باعث وفات پانے والے 15 سالہ نوجوان کو کیتھولک چرچ کی تاریخ میں ملینیئم کا پہلا سنیٹ (ولی) قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹی کن میں اتوار کو ہونے والی اس تقریب کی قیادت نئے پوپ لیو نے کی جس میں درجنوں ممالک سے آئے ہزاروں نوجوان عبادت گزار شریک ہوئے۔
سینٹ قرار دیے جانے والے کارلو اکوتیس برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے اور اٹلی میں مقیم تھے۔واضح رہے کہ ملینیئل جسے جنریشن ’وائی‘ بھی کہا جاتا ہے سے مراد وہ افراد ہیں جو عموماً سنہ1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے۔
کارلو اکوتیس نے اپنی کم عمری میں ہی کمپیوٹر کوڈنگ سیکھ کر ویب سائٹس بنائیں تاکہ اپنا مذہبی عقیدہ دوسروں تک پہنچا سکے۔ ان کی کہانی کیتھولک نوجوانوں کے درمیان خاصی مقبول ہوئی اور اب انہیں مدر ٹریسا اور سینٹ فرانسس آف اسیسی جیسے مشہور شخصیات کے برابر مقام حاصل ہو چکا ہے۔
اتوار کو پوپ لیو نے نہ صرف اکوتیس کو ولی قرار دیا بلکہ پیئر جورجیو فریساٹی کو بھی سینٹ کا درجہ دیا جو سنہ 1920 کی دہائی میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے پولیو کے مرض کا شکار ہوکر وفات پا گئے تھے۔
مزید پڑھیے: آنجہانی پوپ کو ویٹیکن میں کیوں دفن نہیں کیا گیا؟ 100 سالہ روایت کیوں توڑی گئی؟
تقریب کے آغاز پر ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ کارلو اور جورجیو ہم سب کے لیے قدامت او دوسروں کی مدد کا نمونہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’آپ سب، ہم سب، ولی بننے کے لیے بلائے گئے ہیں‘۔
کارلو اکوتیس کی ولایت کا اعلان کیتھولک نوجوانوں میں مہینوں سے شدت سے متوقع تھا۔ یہ تقریب اصل میں اپریل میں طے تھی لیکن پوپ فرانسس کی وفات کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
یہ مئی میں پوپ لیو کی بطور پوپ منتخب ہونے ولایت کے حوالے سے پہلی تقریب تھی جس کی انہوں نے صدارت کی۔
تقریب میں موجود ایک 24 سالہ کمپیوٹر پروگرامر انتونیو ڈی آویریو نے کہا کہ ’اس طرح چرچ نے ہم نوجوانوں کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ کارلو بھی کمپیوٹر سائنس کے شوقین تھے جو ایک سینٹ کے لیے یہ ایک نئی بات ہے اور میرے خیال میں یہ بہت ضروری بھی تھی‘۔
تقریب میں شرکت کے لیے اسپین سے آئی کلارا ماروگان مارٹن نے کہا کہ ہم یہاں آ کر بہت خوش ہیں کیونکہ کارلو اور پیئر جورجیو دونوں نوجوانوں کے لیے بہترین مثالیں ہیں اور ہم ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں‘۔
کسی کو سینٹ قرار دینا اس بات کا اعلان ہوتا ہے کہ چرچ کے نزدیک وہ شخص مقدس زندگی گزار کر اب جنت میں ہے۔
دیگر نوجوان سینٹسدیگر نوجوان سینٹس میں تھیریز آف لیزیو بھی شامل ہیں جو سب 1897 میں 24 سال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں اور فلاح و بہبود کے چھوٹے طریقوں کا پرچار کیا کرتی تھیں۔
مزید پڑھیں: میڈونا کی پوپ لیو سے اپیل: غزہ کا فوری دورہ کریں، بچے متاثر ہو رہے ہیں
ان کے علاوہ الوئیسس گونزاگا بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے سنہ 1591 میں روم میں وبا سے متاثرہ افراد کی خدمت کرتے ہوئے 23 سال کی عمر میں جان دی۔
اکوتیس کو ’سینٹ ہڈ‘ کی راہ پر لے جاتے ہوئے ان کی میت کو سینٹرل اٹلی کے شہر اسیسی میں ایک چرچ منتقل کیا گیا جہاں سے سینٹ فرانسس کا تعلق بھی تھا۔ یہ اسیسی وہی جگہ ہے جسے کارلو نے اپنی آخری خواہش کے طور پر منتخب کیا تھا۔
ان کے جسم پر ایک مومی ماسک چڑھایا گیا ہے اور وہ اپنی پسندیدہ جینز، جوتوں اور ٹریک ٹاپ میں ملبوس ہیں۔ کارلو کی آخری آرام گاہ اب ایک مقبول زیارتی مقام بن چکی ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد حاضری دے رہے ہیں۔
کیننائزیشن کیا ہے؟یہ کیتھولک چرچ کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے جو کسی مرحوم شخص کو سینٹ قرار دیتا ہے۔
جب پوپ کسی کو ولی قرار دیتے ہیں تو وہ حتمی فیصلہ ہوتا ہے اور چرچ کی تعلیم کے مطابق اس پر شک یا اختلاف جائز نہیں ہوتا اور تمام کیتھولک حضرات سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم کریں۔
سیںٹس کی کل تعداد کتنی ہے؟کیتھولک فرقے میں 10 ہزار سے زیادہ ایسے سینٹس ہیں جنہیں تسلیم کیا جاتا ہے۔ حالانکہ ان میں سے کچھ کا نام اور تاریخیں ہسٹری کے صفحات سے گم ہو چکی ہیں۔
آنجہانی پوپ جان پال دوم نے اپنے 27 سالہ دور میں 482 نئے سینٹس کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجتماع کب ہوگا؟
نئے پوپ لیو کی جانب سے سینٹ قرار دیے گئے یہ پہلے 2 حضرات ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پوپ لیو نے اپنے پہلے سینٹس کے طور پر 2 نوجوانوں کو منتخب کیا جو آج کی نوجوان نسل سے بہت قریب ہیں اور جن کی زندگیاں سادگی، ٹیکنالوجی (کارلو) اور خدمت (پیئر جارجیو) سے جڑی تھیں۔
پروٹسٹنٹس عقیدہپروٹسٹنٹ عقیدے میں بھی سینٹ کا تصور موجود ہے لیکن یہ کیتھولک چرچ سے بالکل مختلف ہے۔
پروٹسٹنٹس میں کسی کو رسمی یا ادارہ جاتی طریقے سے سینٹ قرار نہیں دیا جاتا۔ ان کے نزدیک ہر صاحب ایمان ’مومن‘ شخص کو سینٹ کہا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پوپ لیو چہاردہم کیتھولک چرچ کیتھولک سینٹ ملینیئم کے پہلے سینٹ نئے کیتھولک سینٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پوپ لیو چہاردہم کیتھولک چرچ کیتھولک سینٹ ملینیئم کے پہلے سینٹ نئے کیتھولک سینٹ کیتھولک چرچ پوپ لیو نے نے کہا کہ کا اعلان کو سینٹ سینٹ کا کے لیے
پڑھیں:
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔
کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔
جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔