امریکا کے آئرن ڈوم منصوبے کی قیادت بنگلا دیشی نژاد مسلم افسر کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
امریکی ایئر فورس کے بریگیڈیئر جنرل شریفل ایم خان کو پینٹاگون کے “گولڈن ڈوم” منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید میزائل دفاعی نظام کی تیاری اور تنصیب کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
چند روز قبل شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلہ دیشی نژاد افسر کی حیثیت سے اس اہم عہدے پر تعینات ہوئے ہیں۔ وہ صنعتوں، جامعات، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے “گولڈن ڈوم” کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔
بریگیڈیئر جنرل خان نے 1997 میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی سے گریجویشن کی اور اسپیس سسٹمز، سیٹلائٹ آپریشنز اور نیشنل مشنز میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔
وہ مشرق وسطیٰ میں دو بار خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنی عسکری کارکردگی پر کئی اعلیٰ اعزازات سے نوازے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
رہنما شیعہ علماءکونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فلسطین کیساتھ کھڑا ہے، ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ایران ملت اسلامیہ کے سر کا تاج اور غیرت مند ملک ہے، جس نے امریکہ اور یورپی ممالک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، امریکی دھمکیاں اور حملے ایرانی قیادت کو مرعوب نہیں کر سکے اور نہ ہی آئندہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پوزیشکیان کا حالیہ بیان قابل تحسین ہے، جس میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی اور سول مقاصد کیلئے نیوکلیئر پروگرام پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، بلکہ امریکی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کا ازالہ اور تعمیرنوء کے کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بہادر قوم، فوج اور پاستداران انقلاب نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کے قیادت کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔