رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک اور تاریخی ریکارڈ کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
فٹبال کی دنیا کے 2 عظیم ترین کھلاڑیوں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان جاری تاریخی مقابلے میں رونالڈو نے ایک بار پھر سبقت حاصل کر لی۔
2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران پرتگال کے پہلے میچ میں آرمینیا کے خلاف کھیلتے ہوئے رونالڈو نے 2 شاندار گول کیے جس سے ان کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں مجموعی گولز کی تعداد 39 ہو گئی۔
میسی پر سبقتمیسی کے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اب تک 36 گول ہیں اور اس طرح رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایک اور عالمی ریکارڈ کے نزدیکگوئٹے مالا کے اسٹار فٹبالر کارلوس روئیز کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں سب سے زیادہ 41 گولز کرنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم رونالڈو اب کارلوس کے ریکارڈ سے صرف 2 گول دور ہیں۔
اگر رونالڈو یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے گول اسکورر بن جائیں گے۔
ساتھی کھلاڑی کو خراج عقیدتاسی میچ میں ٹیم نے دییگو جوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا کو بھی یاد کیا گیا جن کا جولائی میں ایک افسوسناک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔
ال نصر کے ساتھی جواؤ فیلکس کی کارکردگیرونالڈو کے نئے کلب ساتھی جواؤ فیلکس نے بھی اس میچ میں 2 گول کیے جس سے پرتگال نے نیشنز لیگ کے گروپ ایف میں سبقت حاصل کر لی ہے۔
5 مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو کی نظریں اب سنہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ پر ہیں جو کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔
یہ ممکنہ طور پر ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا اور واحد بڑا اعزاز ہے جو وہ اب تک نہیں جیت سکے۔ 2026 میں رونالڈو کی عمر 41 برس ہوگی اور ممکنہ طور پر یہ ان کے لیے آخری موقع ہوگا کہ وہ اپنی ٹیم پرتگال کو یہ اعزاز دلوائیں۔
پرتگال کی اگلی آزمائش 9 ستمبر کو ہنگری کے خلاف ہوگی جو کوالیفائرز میں ایک فیصلہ کن مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رونالڈو کا ریکارڈ رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا کرسٹیانو رونالڈو لیونل میسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا کرسٹیانو رونالڈو لیونل میسی رونالڈو نے ورلڈ کپ
پڑھیں:
چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو سبکی تاریخی فتح چین نصرت جاوید وی نیوز