وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ کیا جہاں انہیں سرک ڈیم پہلاواغ سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
میر سرفراز بگٹی نے بیکڑ میں مقامی بزرگوں، معززین اور عوامی وفود سے ملاقات بھی کی اور بزرگوں سے رہنمائی حاصل کی۔
وزیراعلیٰ نے اس موقعے پر نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار اور زرعی خوشحالی کا وعدہ کیا۔
مزید پڑھیے: 14 اگست کو سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ سرک ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں زرعی خوشحالی آئے گی اور پانی کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت و تعلیم کی سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دروازے پر دستیاب ہوں۔
امن اور بھائی چارے کی تعریفمیر سرفراز بگٹی نے بیکڑ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیکڑ کے لوگوں نے ہمیشہ امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے جو قابلِ فخر ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
حکومت کی ترجیحات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہو ںے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو عوامی فلاح اور خوشحالی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان سرفراز بگٹی کا آبائی علاقہ بیکڑ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر وہاں سے آپ کیوں بھاگے؟