وزیراعلی گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور میں جلسے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وزیراعلی گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور میں جلسے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلسے سے پانچ روز قبل کیا جائے گا، ہم آزادی کی تحریک میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہوگا، بانی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ سیلاب کو دیکھتے ہوئے جلسہ کریں، جلسے کی تاریخ کا اعلان 5 دن قبل کروں گا اور میں خود جلسے کی میزبانی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں سب کو شرکت کرنی ہوگی، اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانا ہوگا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جلسے سے مخالفین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں، عمران خان کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کا میاب ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا بند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلارکاوٹ جاری رکھنے کی ہدایت دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں، رانا تنویر عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا اعلان کی ہدایت اور میں
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔