وزیراعلیٰ گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور میں جلسے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلسے سے پانچ روز قبل کیا جائے گا، ہم آزادی کی تحریک میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہوگا، بانی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ سیلاب کو دیکھتے ہوئے جلسہ کریں، جلسے کی تاریخ کا اعلان 5 دن قبل کروں گا اور میں خود جلسے کی میزبانی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں سب کو شرکت کرنی ہوگی، اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانا ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جلسے سے مخالفین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں، عمران خان کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کا میاب ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے جس میں 10 وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔
کابینہ کے اراکین میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان کے علاوہ فیصل خان بھی شامل ہیں۔
گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق، نئے وزرا کی سمری گورنر کے پاس موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے دستخط کر دیے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئے وزرا آج سہ پہر 3 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے دور میں کابینہ سے نکالے گئے دو وزرا، فیصل تراکئی اور عاقب اللہ خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔