وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور میں جلسے کا اعلان، تاریخ بانی چیئرمین کی ہدایت پر طے ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ وہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں ایک تاریخی جلسہ منعقد کریں گے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ “حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق” کے لیے ہوگا، اور اس کا مقصد واضح پیغام دینا ہے کہ عوام کن اصولوں اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جلسے کی تاریخ 5 روز قبل بتائی جائے گی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان پانچ دن پہلے کیا جائے گا تاکہ ہم سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں وقت کا تعین کر سکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود اس جلسے کی میزبانی کریں گے اور اسے پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار اجتماع بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ جلسہ صرف ایک سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ حق کی جنگ کا ایک مضبوط اظہار ہوگا، جس میں عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ہمیں مخالفین اور دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ پاکستانی قوم بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑی ہے۔ حقیقی آزادی کی جو تحریک انہوں نے شروع کی، وہ ضرور کامیاب ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔