پاکستان کے مشہور ترین ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے پرانے، خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔

شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو کے ذریعے اسکول کی خراب حالت دکھائی تھی، جہاں بچے کھلے آسمان تلے بغیر میز اور کرسی کے سیڑھیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔

اسکول کے ان طالب علموں کے پاس نہ مناسب لباس تھا، نہ جوتے، اور نہ ہی بنیادی سہولیات دستیاب تھیں اور یہ بچے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے تعلیم کیلئے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور تھے۔

تاہم اب شیرازی فیملی نے یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی سے گاؤں میں ایک نیا اسکول تعمیر کیا ہے، جس میں کشادہ کلاس رومز، معیاری تعلیمی سہولیات، تفریحی سہولیا اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

A post common by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)

حال ہی میں جاری کی گئی ایک ویڈیو میں شیراز نے پیغام دیا کہ یوٹیوبرز اگر محنت اور نیک نیتی سے کام کریں تو وہ اپنی آمدنی سے معاشرے کی خدمت کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ننھے شیراز اور مسکان کے اس اقدام کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور ان کے والدین کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ صارفین نے تبصروں میں اس خاندان کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی

قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے غیر معمولی اجلاس عام میں قومی ائیرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینیئرنگ کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔25 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے متفقہ طور پر پرسیشن انجینئرنگ شعبے کی منتقلی کی منظوری دی۔اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پی آئی اے کا پرسیشن انجینئرنگ شعبہ یکم مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی زیلی کمپنی پی ای سی پی ایل کے حوالے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلباء کے مقابلے میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ضلعی افسر سے وضاحت طلب
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی