تیزاب پھینکنا انتہائی غلط کام، ناکام عاشق خود کو مارکر تاریخ میں نام کرلیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
سپریم کوٹ نے رشتہ نہ ملنے پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانیوالے شہری فاروق شاہ کے مقدمہ میں شامل انسداد دہشت گردی کی دفعات خارج کردی ہیں۔
درخواست گزار فاروق شاہ نے عمر قید کی سزا کیخلاف سپریم کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی، جس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کی۔۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کا ڈرافٹ منظور
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو 13 سال سے جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد موجود ہے۔
تاہم وکیل استغاثہ نے کہا کہ رشتہ مانگنے پر انکار کے بعد ملزم نے متاثرہ خاتون پر تیزاب پھینکا، جس کے سنگین نتائج سامنے آئے۔
مزید پڑھیں: تیزاب گردی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کو تیاری کے لیے وقت دیدیا
مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے سے متعلق عدالتی استفسارپروکیل استغاثہ نے وضاحت کی کہ پنجاب میں 2012 میں قانون میں ترمیم کے ذریعے تیزاب گردی کوانسداد دہشت گردی کے شیڈول میں شامل کیا گیا تاکہ اسپیڈی ٹرائل ممکن ہو، جبکہ یہ واقعہ 2013 کا ہے۔
عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کیس سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے خاتون پر تیزاب پھینک کرانتہائی غلط کام کیا۔ ’ناکام عاشق تھا تو خود اپنے آپ کو مار کر تاریخ میں نام پیدا کرتا۔‘
مزید پڑھیں: پنجاب میں تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کا ڈرافٹ منظور
عدالتی فیصلے کے مطابق، انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے کے بعد مجرم فاروق شاہ عمر قید کی سزا مکمل کرکے رہا ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیڈی ٹرائل انسداد دہشت گردی تیزاب تیزاب گردی جسٹس ہاشم کاکڑ شیڈول عمر قید فاروق شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیڈی ٹرائل تیزاب تیزاب گردی جسٹس ہاشم کاکڑ شیڈول فاروق شاہ انسداد دہشت گردی کی دفعات جسٹس ہاشم کاکڑ تیزاب گردی فاروق شاہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
(اُسامہ ملک)کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑے گئے۔
رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی میں کارروائی کی جہاں سےفتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے،ملزم نور زادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب کارندے تھے جو بعد میں مارے جاچکے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ترجمان کے مطابق ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔ رینجرز نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔