اسلام آباد:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان  نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان ک ا خیرمقدم کیا۔

اہم ملاقات میں  انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا اور ‎‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے  حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  انسداد منشیات کے  لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر  جنرل  عبدالمعید  اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب نمائندہ خصوصی مقرر کردیے گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی  کے قیام کو سراہا۔  انہوں نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کو نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کا پہلا چیئرمین  بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کی ملاقات
وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کا خیرمقدم کیا pic.

twitter.com/tDGZcT3wA6

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) September 11, 2025

وزیر داخلہ نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کو انسداد منشیات  میں اشتراک  کار  کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مکروہ کاروبار سے منسلک عناصر  سے آہنی  ہاتھوں  سے  نمٹا  جا  رہا  ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگل کرنے میں  ملوث  400 ملزمان کو گرفتار  کیا  گیا  ہے اور 5 ٹن منشیات  پکڑی ہے۔ یہ کامیابی مشترکہ کاوشوں اور معلومات کے بروقت تبادلے سے ہی ممکن ہوئی ہے۔  کچھ عرصہ سنتھیٹک ڈرگز کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، ہے،  جس میں ملوث  مافیا  کے  خلاف  کریک  ڈاؤن  کیا  جا رہا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات  کے  جنگ ہماری  نسلوں  کی جنگ  ہے  اور  اس میں  ہار کوئی  آپشن  نہیں۔

شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد  منشیات ‎کے ضمن  میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انسداد  منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کو مضبوط تر بنانا ہے تاکہ ہم آئندہ نسوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔

اماراتی وفد میں بریگیڈئر طاہر غریب، ڈائریکٹر ابوظبی محکمہ انسدادِ منشیات ۔ بریگیڈیئر عمر خلفان، ڈائریکٹر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ فیڈرل اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر خالد علی، ڈائریکٹر جنرل دبئی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر ابراہیم جاسم، ڈائریکٹر راس الخیمہ محکمہ انسدادِ منشیات، بریگیڈئر ماجد سلطان، ڈائریکٹر شارجہ ڈیپارٹمنٹ آف پریوینشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس۔ کرنل محمد ماجد، ڈائریکٹر عجمان محکمہ انسدادِ منشیات۔ کرنل خالد راشد، ڈائریکٹر فجیرہ محکمہ انسدادِ منشیات، لیفٹیننٹ کرنل جمال سعید، ام القوین انسدادِ منشیات پولیس،لیفٹیننٹ کرنل سعید محمد، ڈائریکٹر ابوظہبی محکمہ انسدادِ منشیات، میجر محمد سلطان، محکمہ انسدادِ منشیات اور کیپٹن سالم خمیس، اسسٹنٹ ایکسپرٹ کریمنل ایویڈنس شامل تھے ۔

‎‎ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی اینٹی  نارکوٹکس فورس اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان وزیر داخلہ محسن نقوی متحدہ عرب امارات کی انسداد منشیات منشیات کے کہا کہ

پڑھیں:

برازیل: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ ہلاکتیں 132ہوگئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریوڈی جینیرو میں پولیس کی خون ریز کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی،جب کہ ہلاک شدگان کی لاشیں سڑک پر رکھ دی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ مطلوب ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی 2ماہ سے زائد عرصے سے کی گئی تھی ۔ مقصد مشتبہ افراد کو پہاڑی کی طرف دھکیلنا تھا جہاں خصوصی آپریشن یونٹ گھات لگائے منتظر تھا۔ ریو پولیس نے اب تک 119 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جس میں 4 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں نے ریو کی مرکزی شاہراہ میں 70 سے زائد لاشیں رکھیں جو قریبی جنگل سے لائی گئی تھیں۔ ریاست ریو کے سیکورٹی سربراہ وکٹر سینٹوز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن کے دوران جانی نقصان کا خدشہ تھا لیکن مقصد خون بہانا نہیں تھا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف
  • اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا
  • سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس
  • چیئرمین سینیٹ کی یو اے ای کی نیشنل کونسل کے ا سپیکر سے ملاقات
  • پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی پراتفاق‘ مشترکہ اعلامیہ جاری
  • برازیل: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ ہلاکتیں 132ہوگئیں
  • پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری