سپریم کورٹ نے ریٹائر ججز کی سکیورٹی کیلئے رجسٹرارکا وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ریٹائر ججز کو تین تین پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفات پا جانے والے ججز کی بیوہ کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی مہیا رکھی جائے، سکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہی ہوں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

 رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے مراسلہ جاری کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔

ایس سی پی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 میں دیا گیا ہے۔

وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

بیان میں کیا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا
  • لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
  • سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا
  • ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کا سیکورٹی دینے کا حکم واپس
  • سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت
  • فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
  • سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزرا دہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین