سلمان خان کی جان ایک مرتبہ پھر خطرے میں، شو پر مختلف پابندیاں عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ فیصلے کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عام طور پر “ویک اینڈ کے وار” کی قسط میں مداح سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے، لیکن اب انہیں اجازت نہیں ہوگی۔
سلمان خان کو پچھلے کئی مہینوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہی خدشات کے باعث شو کی ٹیم نے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
بگ باس کے سی ای او رشی نیگی کے مطابق گزشتہ ڈھائی سال سے شو کی سکیورٹی مسلسل بڑھائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے تقریباً 600 افراد 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو اس سے قبل بھی کئی بار لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان خان کو
پڑھیں:
گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
تصاویر:سوشل میڈیاورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔
معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔