سلمان خان کی جان ایک مرتبہ پھر خطرے میں، شو پر مختلف پابندیاں عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کی سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جو عموماً "ویک اینڈ کے وار" میں سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے۔
سلمان خان کو حالیہ مہینوں میں مسلسل سنگین دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ہے۔ ان خدشات کے پیش نظر شو کی ٹیم نے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بگ باس کے سی ای او رشی نیگی نے تصدیق کی ہے کہ بگ باس کے سیٹ پر گزشتہ ڈھائی سالوں سے سکیورٹی میں اضافہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا خلل سے بچنے کے لیے تقریباً 600 افراد 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شو کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات سلمان خان کی سلامتی کو یقینی بنانے اور شو کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ سلمان خان کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان خان کو
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔