نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کاروائیاں روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے رپورٹ طلب
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ
بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے نیب ایف آئی اے اور پولیس سے تازہ رپورٹس پیش کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی
عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر اور دیگر وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں عمران خان کے وکیل نے سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی جبکہ نیب کی جانب سے مخالفت کی گئی
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ وقت دیا جائے، مقدمات کی تفصیلات فراہم کردیتے ہیں جبکہ درخواست میں ایسی کوئی گرائونڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے،
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دئیے کہ فریقین کو سات روز کا وقت دے دیں، جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات ملنے کے بعد لارجر بینچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،
پراسیکیوٹر
اس کیس میں لارجر بینچ کی رافع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ لاجر بنچ کی ضرورت نہیں ہے کئونکہ نیب کیسز کا تمام ریکارڈموجود ہے،
جبکہ وکیل صفائی نے کہا کہ
دو سال قبل درخواست دائر کی گئی جب نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی طرف سے نوٹسز جاری کئے جارہے تھے، سلمان صفدر نے کہا کہ اداروں کو عمران خان اور پی ٹی ائی کے خلاف استعمال کیا جارہا،انتقامی کاروائی آئین کی خلاف ورزی ہے۔دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی
درخواست گزار کے خلاف 127 مقدمات درج ہوئے ہیں،
مقدمات کی صحیح تعداد معلوم کرنے کے لیے فریقین سے تفصیلات طلب کی جائیں، سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے سائفر کا کیسز درج کیا جس میں سزا ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وہ سزا ختم کردی ۔ہمیں جاننا ہے کہ پولیس، نیب اور ایف ائی اے میں درج مقدمات کی تازہ صورتحال کیاہے،
ہم جب قانون کی کتابیں اٹھاتے ہیں تو ہمیں سیاسی انتقام پر کوئی لفظ نہیں ملتا
جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں آپکو کیسز کہ تفصیل ملے؟ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمیں نیب،ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے تازہ رپورٹس ملیں، رپورٹس میں کلیئر بتایا جائے کہ کتنے کیسز میں سزا ہو چکی ہے،کتنوں میں چالان جمع ہو چکا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مقدمات کی تفصیلات ایف آئی اے اور بانی پی ٹی آئی لارجر بینچ اسلام آباد نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔