نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز


اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں جب کہ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔


بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ دو سال قبل درخواست دائر کی گئی تھی اس وقت نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی طرف سے نوٹسز جاری کئے جارہے تھے۔

اداروں کو بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی تبدیل نہیں آئی، بانی پی ٹی آئی کیخلاف 127 مقدمات درج ہوئے ہیں، مقدمات کی صحیح تعداد معلوم کرنے کے لیے فریقین سے تفصیلات طلب کی جائیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے، ماضی میں بھی تین سیاسی انتقام کے کیسز ایسے ہیں جن میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے سائفر کا کیسز درج کیا، سائفر کیس میں سزا ہوئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا ختم کی۔

اسپیشل پروسیکیوٹر نیب عبدالرافع نے کہا کہ مقدمات کی تازہ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وقت دے دیا جائے۔

اسپیشل پروسیکیوٹر نیب نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کردیتے ہیں، درخواست میں ایسا کوئی گراؤنڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات ملنے کے بعد لارجر بینچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، عدالت نے پولیس، ایف آئی اے، اور نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، کورٹ مارشل کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک وزارت قانون اور ایف پی سی سی آئی میں ثالثی و مصالحتی نظام کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیخلاف مقدمات کی تفصیلات مقدمات کی تفصیلات طلب لارجر بینچ تشکیل ایف آئی اے اور بانی پی ٹی آئی پی ٹی ا ئی ئی اے اور کے لیے

پڑھیں:

ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو، پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
  • ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
  • عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری