اسلام آباد:

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ فیس معافی اسکیم کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں تاکہ مستحق طلبہ مالی بوجھ کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل امتحانی مراکز کے قیام کا منصوبہ دوبارہ فعال کر رہے ہیں جن میں لائبریری، کمپیوٹر لیب اور سائنسز لیب شامل ہوں گی تاکہ پریکٹیکل امتحانات بھی انہی مراکز میں لیے جا سکیں۔

فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (فیرا) کے نمائندہ وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ طلبہ کو ایک کنٹرولڈ اور معیاری امتحانی ماحول مہیا کرنا بورڈ کی ترجیح ہے تاکہ نقل اور دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی جانب سے ان مراکز کے لیے جگہ تو مارک کر دی گئی ہے مگر تاحال منظوری نہیں دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کم آمدنی والے طلبہ کے لیے فیس معافی اسکیم متعارف کرانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا فلاحی اداروں میں رجسٹرڈ طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی اور ان سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر اکرام علی ملک نے بتایا کہ بورڈ آف گورنرز نے اس فیس معافی اسکیم کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ مستحق طلبہ مالی بوجھ کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بورڈ سے اس وقت ملک بھر کے 4000 سے زائد تعلیمی ادارے منسلک ہیں جبکہ بیرونِ ملک 55 ادارے ایف بی آئی ایس ای سے وابستہ ہیں۔ تاہم مغربی دنیا میں کسی ادارے کی وفاقی بورڈ سے وابستگی نہیں ہے، صرف دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بچوں کے لیے قائم ایک اسکول وفاقی بورڈ سے منسلک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈگری تصدیق کی فیس 200 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، میٹرک کی مارک شیٹ کی فیس 1500 روپے اور میٹرک امتحانات کی فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ان کے مطابق فیسوں میں اضافہ ناگزیر تھا کیونکہ امتحانی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ کے پاس اس وقت دو ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ موجود ہے اور بورڈ کا نظام مکمل شفافیت کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر اکرام کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے معیار میں بہتری لائے بغیر طلبہ کے نتائج میں بہتری ممکن نہیں۔ حکومتی ادارے روزگار کی فراہمی کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ مہارت کی بنیاد پر چلنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے باعث آئندہ پانچ برسوں میں تعلیمی نظام مزید خودکار ہو جائے گا، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیس معافی اسکیم انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکرام کے لیے کی فیس

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف