رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو کا بلاول بھٹو کی سیلاب متاثرین کےلیےکی جانےوالی کوششوں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور، رُوما مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کے وژن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
رُوما مشتاق مٹو نے کہا کہ ’بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب زدگان کے لیے عزم اور درد مندی لاکھوں متاثرہ خاندانوں کے لیے روشنی کی کرن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ غریب، کسان، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر قیادت کی ہے، آج بھی ان کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کی بصیرت کو جاتا ہے، جنہوں نے پورے ملک کی توجہ اس انسانی المیے کی طرف مبذول کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کا یقین دلایا جانا خوش آئند تھا، مگر تاحال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوئی واضح ریلیف سامنے نہ آنا باعثِ تشویش ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے درست نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے ذریعے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔
رُوما مشتاق مٹو نے مزید کہا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی ہر ایوان اور ہر فورم پر سیلاب متاثرین کی آواز بنے گی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت کسانوں اور دیہی معیشت کی بحالی کے لیے عملی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ تباہ شدہ زرعی شعبے کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرہ اضلاع کے دورے بلاول بھٹو کی عوام دوستی اور خدمت کے جذبے کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’یہی وہ عوامی سیاست ہے جس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن استوار تھا، اور آج چیئرمین بلاول بھٹو اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین مشتاق مٹو نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔