وزیراعظم قطر میں اسلامی و عرب ممالک سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
وزیراعظم قطر میں اسلامی و عرب ممالک سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِاعظم شہباز شریف 15 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ ہوں گے۔یہ اجلاس پاکستان کی شراکت سے طلب کیا گیا ہے جس میں اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں، غزہ پر قبضے کی کوششوں، مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کے پھیلا اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر بات کی جائے گی۔
اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا تیاری اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دی ہے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ علاقائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وزیرِاعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا دورہ کر کے قطری قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں وزہر اعظم نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرقِ وسطی میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ ویژن پاکستان منصوبہ ،نوجوانوں کے لئے امید کی نوید ،شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں قطر روانہ ہوں گے پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی... وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ بنوں، دہشتگردی کیخلاف اہم فیصلے متوقع پاکستان تحریک انصاف میں تنظیمی عہدوں میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔