کم وسائل میں 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ غزہ اور دیگرممالک پر اسرائیلی حملے بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، غزہ پر مظالم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اس قتل عام کیلئے اسرائیل کو مہیا کیا، اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جارہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پرآگئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کون کررہا ہے، یہ ایک حقیقت ہیکہ اس کے پیچھے برطانوی اور امریکی حکومتیں ہیں، اقوام متحدہ میں جو ووٹ پڑا ہے سب کو معلوم ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم امہ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، پاکستان کے پاس وسائل کم ہیں لیکن اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے، پاکستان کومثال بناکرمتحد ہونا چاہیے، ایشیا کے اندر نیا پاور سینٹر تشکیل پارہا ہے وہ مستقبل ہے۔

سیلاب کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ یہ بات درست ہیکہ قوم مزید سیلابی نقصانات کی متحمل نہیں ہوسکتی، دریاں اور نالوں سے تجاوزات ختم ہونی چاہئیں، ہم مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں، ڈیم تو بنیں گے جب بننے ہیں، میں اس کے خلاف نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے سے قبل جو اقدامات کر سکتے ہیں وہ کریں، دریاں کے ارد گرد جو تعمیرات ہوئی ہیں وہ چھپ کرتونہیں بنیں، سب کے سامنے بنی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت،چیف جسٹس کے پروٹوکول کی گاڑیوں کو 8 سے کم کر کے 2 کردیا گیا.

.. کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار وزیراعظم قطر میں اسلامی و عرب ممالک سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیر دفاع

پڑھیں:

بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہاکہ بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ، ملک چھوٹا ہو یا بڑا ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔

الجریرہ کو انٹرویو میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ اسرائیل کا لبنان ، شا م کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے ،قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پر امن حل کی بات کی ، قطر پر اسرائیل کے حملے کا کوئی جوازنہیں تھا ، 

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ صرف مذمت کافی نہیں ، اسرائیل کیخلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا ، او آئی سی فورم سے اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی، انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ، وقت آگیا ہےکہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے ، 

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہیں ، انہوں نے کہاکہ بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ، ملک چھوٹا ہو یا بڑا ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔

بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟

نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھا رت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے سیز فائر کا نہیں کہا ، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور دفاعی صلاحیتیں ہیں ، ان کاکہناتھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتاہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا ، 

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ کسی سے مذاکرات کی بھیگ نہیں مانگیں گے ، پانی روکنے کے اقدام کواعلان جنگ تصور کیا جائے گا ، مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی ، انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وسائل ہوں سعودی عرب اور طاقت پاکستان کی ہو تو دنیا میں کس میں جرأت ہے ہمارے مقابلے کی، رانا ثنااللہ کا دفاعی معاہدے پر ردعمل 
  • سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • امت مسلمہ کو باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار