صدر مملکت کا جے 10سی طیارے بنانے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
صدر مملکت کا جے 10سی طیارے بنانے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت میں چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق حالیہ معرکہ حق میں کلیدی کردار ادا کرنے والے طیارے جے 10 سی اسی ایئر کرافٹ کمپلیکس میں تیار کیے جاتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے کمپلیکس کا دورہ بھارت سے جنگ بندی کے 128 ویں روز کیا ہے، وہاں انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے دورے کے دوران صدر کو جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز، ڈرونز، خود کار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ جے 10 اور جے ایف 17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا، مئی 2025 کے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی شاندار رہی۔
اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے اے وی آئی سی کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا، پاکستان چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کا عزم رکھتا ہے، صدر زرداری پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں، جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربوریوالا میں بارات سیلابی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا بوریوالا میں بارات سیلابی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے معاونت کی فراہمی راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت جنگی ساز و سامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور جلال پور پیر والا میں سیلاب سے صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5ٹریفک کیلئے بندCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمپلیکس کا
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5