صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا، یہ دورہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن عمل میں آیا۔

صدر مملکت بطور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر AVIC کمپلیکس پہنچے، جہاں انہوں نے پورے کمپلیکس کا معائنہ کیا۔

اس کمپلیکس میں جے-10 سی طیارہ تیار کیا جاتا ہے، جس نے مئی 2025 کے معرکۂ حق میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی اور انہیں جے-10، جے ایف-17 اور جے-20 اسٹیلتھ فائٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ جے-10 اور جے ایف-17 طیاروں نے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنایا ہے اور مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی، انہوں نے AVIC کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو، فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ پاکستان نے چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمپلیکس کا صدر مملکت

پڑھیں:

نئی دہلی کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی تجویز‘ وزیرداخلہ کو خط لکھ دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمان پروین کھنڈیلولوال نے نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروین کھنڈیلوال نے وزیر داخلہ امت شاہ سے قومی دارالحکومت کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام انڈرپراستھا جنکشن اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کوانڈرپراستھا ائرپورٹ رکھنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے خط میں کہا کہ یہ اقدام تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرے گا۔ دہلی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ بھارتی تہذیب کی روح اور انڈرپراستھا شہر کی روشن روایت کی نمائندگی کرتی ہے، جسے پانڈووں نے قائم کیا تھا۔ کھنڈیلوال نے مزید تجویز دی کہ پانڈووں کے مجسمے دارالحکومت میں نصب کیے جائیں تاکہ نئی نسل کو بھارت کی تاریخ، ثقافت اور ایمان سے جوڑا جا سکے۔ دیگر تاریخی شہروں جیسے ورانسی، پریاگ راج ، ایودھیہ اور اْجن اپنے قدیم ناموں سے دوبارہ جڑ رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی تجویز‘ وزیرداخلہ کو خط لکھ دیا گیا
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  • بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
  • بھارت کی نئی چال؛ طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریا پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو