’ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں‘ وکیل بانی پی ٹی آئی کی دُہائی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
وکیل کا مؤقفسماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری درخواستیں پیر کو مقرر کی جائیں، ورنہ ہم اس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے اور اگر یہ درخواست پیر کو مقرر نہ ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ آ جائے گا۔
عدالت اور وکیل کے درمیان مکالمہجسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پیر کو ان کے پاس پہلے ہی بہت سے کیسز ہیں، تاہم وہ دیکھ لیں گے۔ اس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز مقرر نہیں ہوتے۔
وکیل کی مزید د دلیلیںبیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پاکستان کی ہر ایجنسی نے توشہ خانہ کو پراسیکیوٹ کر لیا ہے۔ عدالت کو دیکھنا ہوگا کہ کہیں اختیارات کا غلط استعمال تو نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری درخواستیں مسترد بھی کر دی جائیں تو کم از کم ہمارا مؤقف سن تو لیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بشریٰ بی بی توشہ خان ٹو سلمان صفدر عمران خان وکیل پی ٹی آئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ توشہ خان ٹو وکیل پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی
پڑھیں:
ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کورٹ روم نمبر ون میں پیش نہیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون وکیل نے شکایت کا ذکر کیا تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پوچھا کہ کس بنیاد پرشکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا کیس کی مرکزی وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ایمان مزاری کے معاون وکیل نے کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر جو واقعہ پیش آیا تھا، ایمان مزاری نے شکایت دائر کر دی ہے، استدعا ہے کہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ کس بنیاد پر شکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا عدالت کا سوال ہے کہ مرکزی وکیل پیش کیوں نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔