لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

وطن واپسی پر خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر لندن کے میئر صادق خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برطانوی حکام سے درخواست کی تھی کہ میئر لندن کو شاہی ضیافت میں مدعو نہ کیا جائے کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصے سے ناپسند کرتے ہیں اور نہیں چاہتے تھے کہ وہ ونزر کیسل میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوں۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ صادق خان اس ضیافت میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن ان کی درخواست پر انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

انہوں نے صادق خان کو دنیا کے ’بدترین میئرز‘ میں سے ایک قرار دیتے ہوئے لندن میں بڑھتے جرائم اور امیگریشن پالیسیوں کی خرابی کا ذمہ دار بھی انہیں ٹھیرایا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لندن میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور امیگریشن کے حوالے سے صادق خان ایک آفت ثابت ہوئے ہیں۔

???? TRUMP DOUBLES DOWN ON SADIQ KHAN NOT BEING AT STATE BANQUET

“I didn’t want him there.

Perfect. pic.twitter.com/FgTwD2s2MW

— Starmer Sycophant (@sirwg202110) September 18, 2025


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ونزر کیسل میں خصوصی عشائیہ دیا گیا تھا، جس میں شاہی خاندان، برطانوی سیاستدانوں اور معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس دورے کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی شراکت داری کے ایک اہم معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صادق خان کو

پڑھیں:

میرے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے زیادہ ہے، فیصل رحمان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے بھی زیادہ ہے۔ فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں، جبکہ وہ کئی دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے ڈمپل کی پہچان زیادہ پرانی اور مضبوط ہے۔ پوڈکاسٹ کے دوران فیصل رحمان نے اپنے ڈمپل کے حوالے سے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپل ہیں جن میں سے ایک زیادہ نمایاں ہے، جبکہ دوسرا اس وقت ابھرتا ہے جب وہ اپنا وزن بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ڈمپلز کی وجہ سے بڑی عمر کی خواتین بھی ان کی مداح ہیں، اور یہ ان کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہے۔گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے بچپن کے خوابوں کا بھی ذکر کیا۔ فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کے تایا بھارت میں رہائش پذیر تھے اور وہ چاہتے تھے کہ بچپن میں ان کے تایا انہیں گود لے لیں تاکہ وہ بالی ووڈ میں کام کر سکیں، لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ جوانی میں کئی مرتبہ بھارت جا کر فلموں کے آڈیشن دیتے رہے مگر کامیابی حاصل نہ کر پائے۔شادی نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فیصل رحمان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ شوبز میں کئی فنکار ایسے ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی لیکن یہ سوال ہمیشہ انہی سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ عشق نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی آزادی کو ترجیح دینے کے باعث کیا۔ فیصل رحمان کے مطابق وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کے قائل ہیں اور اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ انتخاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • میرے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے زیادہ ہے، فیصل رحمان
  • میئرلندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا، صدرٹرمپ
  • میئر صادق خان کو شاہی عشائیے میں مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی، صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • میئر لندن صادق خان کو میں ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ نے میئر صادق خان کو ریاستی ضیافت میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعتراف کر لیا
  • غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہورہی ہے۔ میئر لندن
  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ