جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک ٹرائل چیلنج، عمران خان کی عدالت طلبی کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا نے حکومت کی جانب سے جاری جی ایچ کیو حملہ کیس کے ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو انسداد دہشت گردی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو لنک ٹرائل فیئر ٹرائل کے خلاف ہے کیونکہ وکلا اپنے مؤکل سے براہ راست مشاورت کے بغیر مقدمہ نہیں لڑ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے بھی ویڈیو لنک پر پیش ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے اور زور دیا ہے کہ شفاف ٹرائل کے لیے عدالت میں براہِ راست پیشی ضروری ہے۔
عدالت نے اس دوران ویڈیو لنک سماعت کے ٹرانسکرپٹ حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگر طاقت کے ذریعے بانی چیئرمین کو ویڈیو لنک پر لانے کی کوشش کی گئی تو وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز انہیں شام 5 بجے موصول ہوا تھا اور اب اسے ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔
دریں اثنا راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ 700 سے زائد پولیس اور افسران تعینات تھے، جب کہ ٹریفک پولیس کے 50 اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے۔ کمشنر آفس سے ضلع کونسل گیٹ تک سڑک بند کردی گئی اور میڈیا و وکلا کے لیے بھی سخت پابندیاں عائد کی گئیں ۔ عدالت کے اندر موبائل فون اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی ہے۔
واضح رہے کہ آج کے دن 3 اہم گواہان کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 119 میں سے اب تک 27 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ تقریباً ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد یہ مقدمہ دوبارہ فعال ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویڈیو لنک
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔
نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان
مزید :