Islam Times:
2025-11-03@14:52:46 GMT

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند

ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا انھوں نے کہا کہ ہمیں پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر تعزیت کے لیے سوپور جانے سے روکنے کے لیے آج گھر میں نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جو جموں و کشمیر میں غیر جمہوری اقدامات کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو معروف آزادی پسند رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے سوپور جانے سے روکنے کیلئے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا "ہمیں پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر تعزیت کے لیے سوپور جانے سے روکنے کے لیے آج گھر میں نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جو جموں و کشمیر میں غیر جمہوری اقدامات کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہوتی جا رہی ہے کہ بی جے پی کو کشمیر میں امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اپنے سیاسی فائدے کیلئے بدامنی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، یہ مذموم انداز انتہائی غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور نہایت قابل مذمت ہے۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی پروفیسر بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے بدھ کی شام سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور بوٹنگو میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گھر میں نظر بند سے روکنے کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • عاشقان رسولﷺ کو غازی علم دین کے راستے کو اپنانا ہوگا، مفتی طاہر مکی
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی
  • ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • میں گاندھی کو صرف سنتا یا پڑھتا نہیں بلکہ گاندھی میں جیتا ہوں، پروفیسر مظہر آصف
  • پاکستانی وزرا کے بیانات صورتحال بگاڑ رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم