سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
کراچی:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 657ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 3لاکھ 32ہزار 218روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25روپے کے اضافے سے 3ہزار 812روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر فی تولہ
پڑھیں:
پرائیویٹ کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا سستا ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پنجاب حکومت کے بھرپور ایکشن کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔پرائیویٹ کمپنیوں کی پیکنگ والاآٹاسستاہوگیا،5کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں80روپے کی کمی کی گئی۔(جاری ہے)
5کلوگرام آٹے کاتھیلا720روپے میں صارفین کوملے گا۔حکومتی ریٹ والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے،20کلوآٹے کاتھیلا1808روپے میں فراہم کیاجارہاہے۔