اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کے درمیان تصادم کے بعد بار کے صدر کی درخواست پر وکلا کیخلاف  دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
  مقدمے میں نعیم حیدر پنجوتھ، انتظار حیدر پنجوتھ سمیت 200 سے 250 وکلا کو  دہشتگردی کرنے کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل کام کرنے سے روکنے کے عدالتی حکم کے خلاف اسلام آباد کے وکلا نے شاہراہ دستور اور احاطہ عدالت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی تھی۔ اس دوران وکیلوں کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا جو  بڑھ کر شدید ہاتھا پائی اور گالم گلوچ تک پہنچ گیا۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

آج جمعہ کے روز  اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واحد گیلانی کی درخواست پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلا کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں نعیم حیدر پنجوتھ، انتظار حیدر پنجوتھ سمیت 200 سے 250 وکلا کو نامزد کیا گیا۔ اس مقدمے میں ایمان مزاری اس کے شوہر ہادی علی چٹھہ، زینب جنجوعہ، مصطفین کاظمی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حیدر پنجوتھ اسلام آباد

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری