Daily Pakistan:
2026-07-24@04:34:37 GMT

بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پمز ہسپتال اسپتال کی چار رکنی ٹیم شام سات بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی، تاہم بشریٰ بی بی نے معائنہ کرانے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹے تک جیل میں موجود رہی اور سوا آٹھ بجے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئی۔میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔

دوسری جانب 

ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، ٹک ٹاک معاہدے پر پیش رفت

صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ  اطلاع ملنے پر چار رکنی ٹیم 30 منٹ کے اندر جیل پہنچی تاہم  خاتون قیدی نے معائنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہیں وقتاً فوقتاً چکر آنا اور متلی جیسی علامات رہتی ہیں، لیکن فی الحال وہ طبی جانچ نہیں کروانا چاہتیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک