یکم ربیع الثانی 24 ستمبر کو ہوگی،سپارکو
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-1
اسلام آباد(صباح نیوز)یکم ربیع الثانی 24 ستمبر کو ہوگی، سپارکو نے پیشگوئی کردی۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبر 2025ء کو رات 00:54 بجے (پاکستان معیاری وقت) پیدا ہونے کی توقع ہے۔ 23 ستمبر 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریبا 41 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند) کے درمیان دورانیہ تقریبا 46 منٹ ہونے کی توقع ہے۔فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر،موسم صاف ہونے کی صورت میں 23 ستمبر 2025 کی شام کو نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔ اس کے مطابق، 1 ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز ممکنہ طور پر 24 ستمبر 2025 کو ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ربیع الثانی
پڑھیں:
مٹیاری: شہر بھرمیں کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت) شہر کے ہوٹلوں اور دکانوں میں کیمیکل ملے دودھ اور چائے کی فروخت جاری۔ پیٹ کے امراض میں اضافہ ضلع انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے کوئی کاروائی نہیں کی۔مٹیاری شہر اور نواحی علاقوں کے بیشتر ہوٹلوں اور سڑک کنارے لگائے گئے دودھ کی دکانوں پر کیمکل ملے دودھ اور چائے کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں شہری گیسٹرو اور پیٹ اور معدے کے امراض میں مبتلہ ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملے دودھ کی چائے یا دودھ پینے سے پیٹ۔ معدے اور گردوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اس کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی جس کے باعث ہزاروں شہریوں کی صحت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔