حق دو طلبہ تحریک‘‘ کو پورے آزاد کشمیر میں چلائیں گے‘اسلامی جمعیت طلبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-3
مظفرآباد(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے تعلیمی مسائل، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان، غیر منصفانہ فیسوں، طلبہ یونین کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جامع مطالبات پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’حق دو طلبہ تحریک‘‘ کو پورے آزاد کشمیر میں منظم انداز میں چلایا جائے گا اور اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو نومبر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔یہ اعلان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان احتشام الحسن نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ساتھیوں راجہ انجم خورشید، راجہ اسامہ حیدر اور شہزاد حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تعلیمی ادارے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ امتحانی بورڈز میں بے ضابطگیاں، طلبہ کی درخواستوں اور نمبر چیکنگ کے عمل میں رکاوٹیں، اور بورڈز کے ناقص نظام کے باعث ہزاروں طلبہ کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔ طلبہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈومیسائل کی بنیاد پر نئے بورڈز قائم کیے جائیں اور ریکاؤنٹنگ و رچیکنگ کے ضابطوں میں فوری اصلاحات کی جائیں
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-25
مظفر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد ہفتہ کو بھی پیش نہ ہوسکی اور یہ اگلے 4روز بھی پیش ہونے کا امکان نہیں ہے‘ ذائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی ،ذرائع کے مطابق پی پی اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ کارکنوں کو کیا جواب دیں، ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے تاہم آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دے گی، اگر پیپلز پارٹی کے پاس مطلوبہ اراکین کی تعداد پوری ہے تو پیپلز پارٹی کا حق ہے وہ حکومت بنائے، ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔