گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو بہادری، جرات اور استقامت کا پیکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف مزاحمت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا تاکہ شہید بینظیر بھٹو کی حکومت کو کمزور اور بھٹو خاندان کی سیاسی جدوجہد کو ختم کیا جا سکے لیکن تاریخ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں اور استقامت عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قربانی تاریخِ پاکستان کا وہ ناقابلِ فراموش باب ہے جو ہمیشہ آنے والی نسلوں کو جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کی یاد دلاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور کبھی پیچھے قدم نہیں ہٹایا ،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد ایک روشن مثال ہے اور ان کی عوام دوستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہید میر مرتضی کہ شہید کہا کہ
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔