2025-09-20@13:33:37 GMT
تلاش کی گنتی: 67302
«شہید میر مرتضی»:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت روکنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں...
اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ نہیں لیا...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ لاہور میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور نے ملاقات کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار پانچ گولڈ میڈل لانے پر طارق حسن اور سہیل انور کو مبارکباد دی۔ طارق حسن نے کہا کہ ملک اور قوم کے لئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات لازوال ہیں جو فیڈریشن اور پاکستان کے باڈی بلڈرز کے لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے...
پندی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی منڈی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنےوالوں میں اکیڈمی کےمالک ماں بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ دو زخمی بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے،زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کر رہے ہیں۔ Post Views: 9
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق حاصل نہیں ہے اور جو لوگ جہاد کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ فوج میں شمولیت اختیار کریں۔ یہ بھی پڑھیں: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کو اجازت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لاہور میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ہمیں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے اسلام میں غیر مسلموں کی جان و مال کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) سیلاب کی لپیٹ میں پنجاب کے گاؤں جزیروں سے کم دکھائی نہیں دی رہے۔ ایسی صورتحال میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے پیدا شدہ مسائل کی طرف سے اپنا مُنہ پھیر لیا۔ تقریباً ایک ماہ تک حکومت کی طرف سے خوراک، ادویات اور کشتیوں کے زریعے بنیادی امدد بھی فراہَم نہیں کی گئی۔ صوبے کو خود اپنے وسائل کو بروئے کار لانے اور امدادی کاموں کے لیے انتظامات کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب بی جے پی کی طرف سے حمایت یافتہ ہندوتوا کی شدید مخالفت کرتا آیا ہے۔ مودی کی پنجاب سے نفرت کوئی نئی بات نہیں۔ پنجابیوں کو لگتا ہے کہ انہیں مودی کے کسان قانون...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے بچنے کے لیے فون بند کرکے آرام کرنا چاہیے۔ سوریہ کمار نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اپنے کمرے بند کریں، فون بند کریں اور سو جائیں۔ یہی سب سے بہتر ہے۔ کہنا آسان ہے لیکن عمل مشکل، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیا سننا چاہتے ہیں اور دماغ میں کیا جگہ دینا چاہتے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کی ٹکراؤ...
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو روکا گیا ہے،یہ ٹرین اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے کھڑی ہے جس وجہ سے مسافروں میںشدید پریشانی پائی جا رہی ہے۔ جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ Post Views: 7
مودی حکومت نے اپنے ہندو بھائیوں اور سکھوں کو بھی مذہبی رسومات ادا کرنے سے روک دیا جب کہ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارتی حکومت کا اقدام مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے سکھ اور ہندو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں، ہندو یاتری سکھر میں سادھومیلے میں شرکت کرتے ہیں، 3 ہزارسکھ یاتری ہرسال بھارت سے اپنی مذہبی رسومات اداکرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں، 2500سکھ یاتری جون میں ہندوستان سے پاکستان آتے ہیں۔ مودی کی پابندیوں کے باعث2500سکھ یاتری پاکستان نا آسکے، 4نومبرکو باباگرونانک کے جنم دن پر 3ہزارسکھ یاتری پاکستان آتے ہیں، تاحال بھارت میں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت...
پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سرزمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دہشت گرد کیمپ، پاکستان میں سیکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، انکے درمیان باہمی تعاون، غیر...
مشہور جنوبی بھارتی اداکار جونئیر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جونئیر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کی تصدیق جونئیر این ٹی آر کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان میں کی گئی ہے جس میں ٹیم نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اداکار کو چند ہفتوں کے آرام کی تجویز دی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ کام شروع کر سکیں گے۔ اس بیان میں اداکار کی زخموں یا صحت سے متعلق کوئی واضح تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ٹیم نے مداحوں...
چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کا ٹک ٹاک پر مؤقف واضح ہے۔ حکومت ادارے کی خواہشات کا احترام کرتی ہے اور اسے مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق تجارتی مذاکرات کرنے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ ایسا حل نکالا جاسکے جو چین کے قوانین سے مطابقت رکھتا ہو اور تمام فریقین کے مفادات کا توازن قائم کرے۔‘ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک کو امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کا معاہدہ آگے بڑھ رہا ہے، یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ-شی فون کال: تعلقات میں بہتری کا اشارہ، مگر ٹک ٹاک ڈیل...
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔ 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا، رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ سپارکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ Post Views:...
ایک نئی سائنسی تحقیق نے پیش گوئی کی ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اگلے 25 سالوں میں یعنی 2050 تک ایک سنگین تبدیلی سے گزر کر کچھ اور ہی طرح کے دِکھیں گے۔ اگرچہ سوشل میڈیا کا خیال 25 سال پہلے ایک اجنبی تصور تھا لیکن یہ جدید معاشرے کی ایک غالب خصوصیت بن گیا ہے جہاں بہت سی مشہور شخصیات بھی اسی کا سہارا لیتی ہیں۔ یہاں تک کہ نسبتاً چھوٹے انفلوئنسرز نے بھی دکھایا ہے کہ چند ہٹ ویڈیوز کی بنیاد پر ان کی کمائی کتنی بڑھ سکتی ہے، پھر بھی رجحانات جو فی الحال سوشل میڈیا پر حاوی ہیں ایک ایسی بصری تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں جس کی بہت سے لوگوں کو توقع نہیں...
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں تعلیم فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو لوگ عوام کو تقسیم کرتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کی ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل پر بات کی اور کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے، لیکن یہاں انصاف کا نظام خراب ہے، جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے...
معروف تاجر رہنما حاجی ظفر 17 ستمبر کی شام اپنے دفتر سے نکلنے کے بعداب تک لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔ حاجی ظفرکےاہل خانہ کے مطابق شام ساڑھے چار بجے دفتر سے نکلے اور کچھ ہی دیر بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا جب کہ ان کی موٹر سائیکل بھی جی نائن مرکز سے غائب ہے۔ واقعے کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس پر تاجر برادری نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل پیش کیے گئے۔ وکیل سہیل سواتی نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر سے یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ زیر بحث اکاؤنٹ دراصل اعظم سواتی کا ہے۔ اس کے علاوہ اس مقدمے میں سابق آرمی چیف فریق نہیں ہیں۔ دوران سماعت عدالت میں اعظم سواتی نے کہا کہ قرآن میں ہمیں سچ بات کہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور جو بھی معاملہ آزادی اظہار رائے سے متعلق...
مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ رجب بٹ ایک متنازعہ یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے مختلف تنازعات اور فیملی بلاگنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ رجب بٹ ان دنوں قانونی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں ہیں۔ آج رجب اور ایمان نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ یوٹیوبر پاکستان اور گھر والوں سے دور لندن میں بیٹے کی پیدائش پر بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DO0Ecb6jHWk/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشی سے جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر...
بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون جلد اپنی چھٹی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر سن کر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ دیپیکا کی جانب سے یہ اعلان فلم ’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہ رُخ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ شاہ رُخ نے 18 برس پہلے جب اوم شانتی اوم بنی تو مجھے ایک سبق سکھایا تھا‘۔ اداکارہ...
سکھر میں زمیندار کے تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کو علاج کے لیے کراچی منتتقل کرلیا گیا ہے۔ سکھر میں کھیت اجاڑنے کے الزام پر ایک مادہ اونٹنی پر مبینہ طور پر زمین دار نے ظلم ڈھایا، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور جبڑے پر بھی چوٹیں آئیں۔ زخمی اونٹنی کو ہفتہ کے روز کراچی میں ایک نجی جانوروں کے شیلٹر ہاؤس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ کینھڑہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ: معذور کردی گئی اونٹنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، مصنوعی ٹانگ کا تجربہ کامیاب مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 114 (ابیوہ موجود ہو)، 428...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، نئے صوبوں بنانے کے لیے ایک آئینی طریقہ کار ہے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرین شہر فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت صنعتکاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی ہے، مصطفیٰ کمال رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے پھیلائے جانے والے تمام منفی پروپیگنڈے کو مؤثر طریقے سے رد کرتے ہوئے اپنی کمسن بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر نہ صرف قوم کو یقین دہانی کروائی بلکہ ایک واضح پیغام دیا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وزیرِ صحت نے ایک خصوصی تقریب کے دوران میڈیا کے سامنے ویکسینیشن کے عمل کا مشاہدہ کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ ویکسین نقصان دہ ہوتی تو کیا ہم اسے اپنے ہی بچوں کو لگواتے؟ ہم صرف عوام...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام خدا کا شکر ادا کریں کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح ہوئی، پاک سعودی معاہدہ بھی اس فتح کا مرہون منت ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد کئی دفاعی معاہدے کیے، ہم پر مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے ہماری مدد نہ کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد وہاں پر ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف ان کا کہنا ہے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ نے اعلی مہارت کے حامل افراد کے لیے مخصوص ایچ ون بی ورک ویزا ہولڈرز کے لیے آجرکمپنیوں سے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس عائدکرنے کا اعلان کیا ہے جوبھارت اور چین سمیت دیگر ممالک سے اعلی مہارت کے حامل افراد پر انحصار کرنے والی کمپنیوں خصوصا ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری میں وائٹ ہاﺅس سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر امیگریشن کریک ڈاﺅن شروع کیاتھا جس میں قانونی امیگریشن کی بعض شکلوں کو محدود کرنے کے اقدامات شامل ہیں ایچ-1 بی ویزا پروگرام کی شکل نو انتظامیہ کی سب سے نمایاں کوشش ہے جو عارضی ملازمت کے ویزوں کو...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے اور ان ٹیکس دہندگان کے خلاف وصولی کارروائی روک دی جائے جو 15 ستمبر 2025 کی مقررہ تاریخ پر آئرس پورٹل کی مسلسل تکنیکی خرابیوں اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسزمیں خلل کی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں کرسکے.(جاری ہے) کے ٹی بی اے نے ایف بی آر کے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 147...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )انڈین پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پرووٹ چوری کے الزمات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کرناٹک سی آئی ڈی کو معلومات فراہم کرنے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس“ پر موجود ویڈیو کلپ میں صحافیوں سے گفتگو میں راہول گاندھی کو سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے پریس کانفرنس کے دوران جو کچھ دکھایا وہ سیاہ اور سفید ہے کرناٹک میں سی آئی ڈی کی تحقیقات جاری ہیں.(جاری ہے) یاد رہے کہ راہول گاندھی پچھلے کچھ عرصے سے الیکشن میں ووٹ چوری کے الزامات لگا رہے ہیں...

کراچی کی تقسیم جائز ہے توسندھ کی غلط کیسے؟ پنجاب میں صوبہ بن سکتاہے توسندھ میں کیوں نہیں؟ خالد مقبول
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا، مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، مرتضیٰ وہاب پر ان کی اپنی پارٹی بھی اعتماد نہیں کرتی۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں موجود ہے، صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے کیونکہ میں نے نصف زندگی جلا وطنی میں گزاری ہے، جماعت اسلامی کا مشکور ہوں کہ ہمارے سب کافرانہ نعرے اب آپ کے بینرز پر آویزاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا میں فلاح وبہبود کا دارالحکومت ہے، کراچی...
حالیہ دنوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک ب اہم دفاعی معاہدہ طے پایا ہے، جسے بعض مبصرین نیٹو جیسے اتحاد کی ابتدائی شکل قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ فی الحال اس میں صرف دو ممالک شامل ہیں، لیکن امکان ہے کہ جلد ہی دیگر عرب اور مسلم ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ یہ معاہدہ نیٹو جیسا کیوں ہے؟ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے مطابق، کسی ایک رکن ملک پر حملہ پورے اتحاد پر حملہ تصور ہوتا ہے۔ پاک-سعودیہ معاہدے میں بھی اسی طرح کی شق شامل ہے کہ اگر ان میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہو تو دونوں اسے مشترکہ خطرہ تصور کریں گے اور مل کر جواب دیں گے۔ دفاعی اتحاد کی ضرورت...
جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اتوار 21 ستمبر کو پاک سعودی عرب معاہدے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری...
جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم کشمیر anwar ul haq speaker ajk WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مطالبات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ اسمبلی توڑیں گے البتہ اگر اسمبلی کہے گی تو مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر جائز بات ماننے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ جتھوں کے زور پر اپنی بات منوا لے گا تو یہ ممکن نہیں۔وزیراعظم آزاد...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں ہمیں سوچنا چاہیئے کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی ہے یا جمہوریت؟۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئین کو اکثر موم کی ناک بنا کر اس کی شکل تبدیل کی جاتی ہے، مارشل لا آئے تو پورے آئین کو لپیٹ کر اس کی وقعت کو ختم کردیا جاتا ہے، تشویش ہے پاکستان معاشی طورپر مزید کمزور ہورہا ہے، افغانستان کی معیشت بھی پاکستان سے بہتر ہے، ملک میں اگر امن نہیں ہوگا تو معیشت نہیں سنبھلے گی، اس کے لیے ہم سب...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا لی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کے بارے میں جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا جواب میں نے ایسے کرکے دیا کہ اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوا دی تاکہ واضح ہو کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے انہوں نے کہاکہ میرے 30 سالہ سیاسی سفر میں کبھی اپنے اہل خانہ کو عوامی طور پر سامنے نہیں لایا، لیکن اس بار غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے مجھے یہ فیصلہ...
ویب ڈیسک :پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جس میں سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 128 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی الیکشن...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم...
کراچی کی عدالت میں قیوم آباد میں متعدد بچیوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے دوران ملزم نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا۔اس موقع پر مجسٹریٹ نے ملزم سے سوال کیا کہ آپ کو پتا ہے کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں۔اس پر ملزم نے کہا کہ جی میں اس وقت عدالت میں ہوں اور بیان قلمبند کروانے لایا گیا ہوں۔ کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم پر سائلین کا عدالتی احاطے میں تشددآج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد عدالت نے ملزم کو...
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو بہادری، جرات اور استقامت کا پیکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف مزاحمت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔(جاری ہے) ہفتہ کو اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا تاکہ شہید بینظیر بھٹو کی حکومت کو کمزور اور بھٹو خاندان کی سیاسی جدوجہد کو ختم کیا جا سکے لیکن تاریخ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں اور استقامت عوام کے دلوں میں...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی اکلوتی بیٹی کو سرویکل کینسر (ایچ پی وی) سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ جس طرح اپنی بیٹی عزیز ہے، اسی طرح مجھے قوم کی بیٹیاں بھی عزیز ہیں۔ دنیا کے 150 ممالک میں یہ ویکسی نیشن ہوچکی ہے اور پاکستان 151واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ منفی باتیں کرنے والے اپنی اصلاح کریں اور قوم کو گمراہ نہ کریں۔ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہتر ہے اور ہمارا فرض ہے کہ...
کوئٹہ: بلوچستان کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز بدر لائن کوئٹہ میں سیکیورٹی امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال ادارہ جاتی نظم و ضبط اور اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا خاص طور پر ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر جوانوں کی جواں مردی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے شہید اہلکار الطاف حسین کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیرانی...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں، زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے...
سعیداحمد سعید: سیرین ایئرلائن کو طیاروں میں کمی کا سامنا، جدہ سے لاہور عمرہ زائرین کی واپسی مشکلات کا شکار، 18ستمبر کو جدہ سے آنے والی سیرین ایئر کی پرواز تاحال لاہور نہ پہنچ سکی۔ پرواز ایس آر822 نے جمعرات کی رات 10 بج کر دس منٹ پہ لاہور آنا تھی، 18ستمبر کو پرواز منسوخ، عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، متاثرہ زائرین ہوٹل میں محصور ہوکر رہ گئے۔ متاثرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام نہیں کیا گیا، ہوٹل سے مہنگے داموں کھانا کھانے پر مجبور ہیں ۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی مسافروں کو پرواز کی...
نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کے لیے پیش کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد ناکام ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا جنوبی کوریا کی پیش کردہ قرارداد کو مطلوبہ 9 ووٹ نہ مل سکے۔ صرف چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے اس کی حمایت کی۔ پاکستان کا مؤقف میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، آصف افتخار احمد نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کئی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم کسی ایسے اقدام کے حق میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے ” یوم تشکر “منائے کی اپیل کرتے ہیں، اپنے جاری ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اعلان کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں،پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سیکورٹی سعادت کی بات ہے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ میری جماعت سمجھتی ہے کہ بیان المرصوص کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوم عالم کے سامنے ابھرا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم شاندار فارم میں دکھائی دے رہی ہے اور اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے سب کو متاثر کر رہی ہے۔مالدیپ میں جاری اس ایونٹ میں پاکستان نے لگاتار تیسری فتح سمیٹ کر سیمی فائنل مرحلے کی راہ مزید ہموار کر لی ہے۔ تازہ ترین میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم مالدیپ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی، جو قومی کھلاڑیوں کی ثابت قدمی اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔میچ کا آغاز پاکستان کے لیے مشکل رہا اور پہلے سیٹ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز کھیل کے بعد 15-16 سے برتری حاصل کی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں...
سکھیکی (نیوز ڈیسک)سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ ملبہ تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اہل محلہ کے رش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات آ رہی ہیں۔ تھانہ سکھیکی پولیس جائے حادثہ سے لوگوں کو پیچھے ہٹا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے چار بچے اور ایک ادھیڑ عمر خاتون موجود ہے جس کو بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ جبکہ ملبے سے ایک اور شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔ بچوں سمیت متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ Post Views: 6
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں کام کے خواہشمند غیر ملکی افراد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا، خصوصاً ایچ ون بی ویزا، کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔اب اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار اور انہیں اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ایک لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہوں گی۔ یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی آمد کو محدود کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس پالیسی پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نہ صرف امیدوار بلکہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شدید دباؤ میں آ گئی...

حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک ان کے ساتھ ہیں،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک...
ویب ڈیسک : پاک ،سعودی عرب معاہدے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 21 ستمبر (اتوار) کو یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک ،سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی غلام مصطفیٰ...
بھارت میں ایک خاتون نے اس وقت سڑک بلاک کر دی جب گلی کے گول گپے فروش نے انہیں وعدے کے مطابق گول گپے نہیں دیے۔ عام طور پر شہروں میں ٹریفک کی رکاوٹیں جلوس، سیاسی ریلیاں یا مون سون کی بارش کی وجہ سے ہوتی ہیں، لیکن گجرات میں اس ہفتے رکاوٹ کی وجہ کچھ اور ہی تھی ”گول گپے“ خاتون کے مطابق، گول گپے بیچنے والے نے انہیں 20 روپے کے بدلے صرف چار گول گپے دیے، جب کہ وہ چھ مانگ رہی تھیں۔ غصے میں آ کر خاتون نے سڑک کے بیچ میں بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا اور اس وقت تک ہلنے سے انکار کر دیا جب تک اسے اپنے مطالبے کے مطابق دو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل کو 6 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مجوزہ معاہدے میں حملہ آور ہیلی کاپٹرز اور فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں ان ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت کی خبر دی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس پر کسی تبصرے سے گریز کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس منعقد ہونے والا ہے اور اسی دوران سلامتی کونسل غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلانے جا رہی ہے۔ ...
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو ووٹ دیا وہ کیوں فنڈز نہیں لاتے، بڑے بڑے بزنس قومیائے گئے، بعد میں کسی اور کو فروخت کیے گئے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولوں گا، خوشی ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے وہ اب سب کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا شکریہ ہمارے نعروں کو اپنے بینرز پر جگہ دی۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے شہر کو یوم سوگ دیا، مولانا...
اسلامی جمیعت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم کا کہنا ہے کہ اگر جائز مطالبات نہ مانے گئے تو اسلامی جمیعت طلبہ تمام طلبہ و طالبات کیساتھ نہایت پُرعزم انداز میں کھڑی ہوگی۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ طلبہ نے امن و ضبط کیساتھ اپنا حق مانگنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمیعتِ طلبہ جامعہ پنجاب کے طلبہ جامعہ میں جاری مبینہ سنگین مسائل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ نے انتظامیہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی فیسیں، ہاسٹلوں کی کمی، طلبہ کی آوازیں دبانے کے اقدامات، بے جا انکوائریوں میں اضافہ، اور فیسوں میں 200 گنا اضافے جیسے معاملات کی سخت مذمت...
ایران یکطرفہ پسندی اور جبر کی سیاست کی مخالفت میں چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :گزشتہ دنوں ایس سی او تھیانجن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین آنے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو اس بات کی وکالت کرتا ہے کہ تمام ممالک چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے، امیر ہوں یا غریب، ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، اور تمام ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے ۔ ایران مذکورہ نقطہ نظر کو...
ویب ڈیسک :حکومت نے سروائیکل کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو خبردار کردیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹس بند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سروائیکل کینسر ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری منفی مہم اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے سروائیکل کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈا پر ایف آئی اے سے مدد مانگ لی، اس سلسلے میں وزارت قومی صحت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ سائبر کرائم ونگ...
پاکستان کے ممتاز صحافی کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ بظاہر تو پاکستان اور سعودی عرب کا ہے، مگر اطلاعات ہیں یہ خلیج کے چھ ملکوں تک وسیع ہو گا اور یہ سلسلہ ایک بلاک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کیلئے بھی اس معاہدے کو اہم قرار دیا اور کہا مشرق وسطیٰ کے دروازے پر پاکستان کی عسکری دستک ہضم ہو پائیگی یہ دیکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونیوالے دفاعی معاہدے کا دائرہ کار چھ ملکوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں سعودی عرب کی پوزیشن لیڈر کی ہے اور...
یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر ہفتہ کے روز مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں مسافر چیک اِن سسٹمز متاثر ہوگئے۔ متاثرہ ائرپورٹس کو ہنگامی طور پر دستی طریقہ کار اپنانا پڑا جس سے لمبی قطاریں، پروازوں میں تاخیر اور بعض فلائٹس کی منسوخی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں برلن-برانڈنبرگ ایئرپورٹ نے تصدیق کی کہ سائبر حملہ جمعے کی شب ایک بیرونی ٹیکنالوجی فراہم کنندہ پر کیا گیا تھا، ایئرپورٹ براہِ راست نشانہ نہیں تھا۔ تاہم احتیاط کے طور پر متعلقہ نظام منقطع کر دیے گئے، جس سے چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل سست روی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں، دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا۔ انہوں نے...
اسلام آباد: معرکہ حق میں لائن آف کنٹرول کے باہمت مکینوں نے بھارت کی روایتی بلا اشتعال کاروائیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ معرکہ حق کے دوران بھارت نے سفاکی اور جنگی جنون میں آکر مقامی آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم روش برقرار رکھی جس میں بہت سے کمسن بچوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ انہی کمسن مجاہد بچوں میں کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے، ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت ان کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس لائن آف کنٹرول پر دشمن سے نبردآزما تھے۔ کمسن بیٹے کی شہادت کے باوجود اُن کے والد فرض کی ادائیگی اور محاذِجنگ پر دشمن کو بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن : ناسا نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہمارے شمسی نظام سے باہر موجود سیاروں، جنہیں ایکسپوپلینٹس کہا جاتا ہے، کی تصدیق شدہ تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی ہے۔یہ اعلان رواں ماہ کیا گیاہے، جس کے مطابق دنیا بھر کے سائنس دانوں نے مختلف سائنسی طریقوں سے ان دریافتوں کی باضابطہ توثیق کی ہے۔ اس کے علاوہ مزید ہزاروں ایسے ممکنہ سیارے موجود ہیں جن کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ناسا کے مطابق یہ صرف حالیہ دریافت کا نتیجہ نہیں بلکہ مجموعی طور پر اب تک ہونے والی تصدیق شدہ دریافتوں کا مجموعہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مختلف مشاہدات اور تحقیق کے ذریعے سامنے آیا۔ماہرین کے مطابق یہ پیش...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا محکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خوا نے بطخوں اور دیگر آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے 26-2025ء واٹر فاول ہنٹنگ سیزن کےلیے57 مقامات پر پرندوں کے شکار پر پابندی لگا دی ہے۔آبی پرندوں کےشکار پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر 2025ء تک ہوگا۔ سندھ کابینہ نے ایک سال کے لیے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردیوزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ پرندے معصوم ہیں اور سیلاب میں کافی مر گئے ہیں۔ بشقر جھیل، دریائےسوات اور دیگر مقامات پر پرندوں کا شکار نہیں کیا جائے گا۔صوبائی محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ آبی پرندوں کے شکار پر پابندی کا مقصد حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہے۔غیرقانونی طور...
بھارتی ریاست کیرالا میں ایک خطرناک نایاب بیماری ’برین ایٹنگ ایمیبا‘ (Brain-eating Amoeba) یعنی پرائمری ایمیوبک مینینگو اینسیفلائٹس (PAM) نے اب تک 19 افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ بیماری ناگلیریا فاولیری نامی خوردبینی جراثیم سے پھیلتی ہے جو عموماً نیم گرم میٹھے پانی اور مٹی میں پایا جاتا ہے۔ یہ ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر دماغی خلیات پر حملہ کرتا ہے جس سے دماغ میں شدید سوجن اور سوزش پیدا ہوتی ہے اور اکثر چند دنوں میں موت واقع ہو جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا ٹوائلٹ سیٹ سے جنسی و دیگر بیماریاں لگ سکتی ہیں؟ حکام کے مطابق مریضوں کی عمریں 3 ماہ کے بچے سے لے کر 91...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) پاکستان سے حج کے لیے اپلائی کرنے والے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر برائے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کے لیے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آچکا ہے، میرا اپنا سم کا ڈیٹا 2022ء سے ڈارک ویب پر ہے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے کہ پاکستان کو اپنا ڈیٹا محفوظ کرنا چاہیے، حکومت ایک ایسا ڈیٹا سینیٹر بنائے جس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) ’’نیا جرمنی‘‘ایک''شرمندگی اور المیہ‘‘ ہے۔ یہ الفاظ جنوبی افریقی-جرمن ٹریول بلاگر کرٹ کاز کے ہیں۔ وہ اپنے ویڈیو میں فرینکفرٹ کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے بدنام زمانہ علاقے کو ’’نئے جرمنی‘‘ کی تصویر قرار دیتے ہیں، جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ یہ ’’جرائم، غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے قبضے میں‘‘ ہے۔ ویڈیو میں نشے کے عادی افراد فٹ پاتھ پر لیٹے ہیں، ایک مشتبہ ڈیلر انہیں دھمکاتا ہے، ایک خاتون بوتل پھینکتی ہے۔ یہ ویڈیو یوٹیوب پر 60 لاکھ اور ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔ بہت سے نسلی تعصب پر مبنی تبصرے بھی اس پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) جھومر، مخملیں صوفے اور جدید مشینری سے آراستہ کاسمیٹک سرجری کلینکس طالبان کے زیر سایہ افغانستان کے سخت گیر ماحول سے یکسر مختلف منظر پیش کرتے ہیں، جہاں بوٹوکس، لپ فلرز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ طالبان حکومت کی قدغنوں، سماجی قدامت پسندی اور ملک میں ہر جانب پھیلی غربت کے باوجود کابل میں ایسے تقریباً 20 کلینکس کھل چکے ہیں، جو جنگوں کے خاتمے کے بعد تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ ان میں ترک ماہرین افغان ڈاکٹروں کو تربیت دیتے ہیں اور کئی افغان استنبول میں انٹرن شپ کرتے ہیں، جبکہ ان کلینکس میں استعمال کے لیے آلات ایشیا اور یورپ سے درآمد کیے جاتے...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیے۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ ہر عدالت کو سو سو کیسز دیے گئے ہیں۔ ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام زیر التواء کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ منظم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے H-1B ویزا فیس میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے ایک نیا ویزا پروگرام متعارف کرایا ہے جس میں ٹرمپ گولڈ کارڈ، ٹرمپ پلاٹینم کارڈ اور کارپوریٹ گولڈ کارڈ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ورک ویزا مزید مہنگا،’ہم بہترین لوگوں کو امریکا میں آنے کی اجازت دیں گے‘،صدر ٹرمپ اس اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کو روزگار میں ترجیح دینا اور غیر معمولی صلاحیت رکھنے والوں کو منتخب طور پر امریکا میں مواقع فراہم کرنا ہے۔ گولڈ کارڈ کیا ہے؟ قیمت: 1 ملین ڈالر ہدف: انفرادی افراد (پروفیسرز، سائنسدان، فنکار یا ماہرین) فائدہ: کارڈ ہولڈر کو تمام 50 ریاستوں میں کام اور رہائش کی اجازت حاصل ہوگی۔ پلاٹینم کارڈ...
پرتگالی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کر لیا جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی مسلسل جارحیت، غزہ پر بمباری اور فلسطینی عوام کی قربانیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ پرتگالی وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اپنے حالیہ برطانیہ کے دورے کے دوران عندیہ دیا تھا کہ لزبن حکومت اس حوالے سے غور کر رہی ہے اور اب باضابطہ بیان کے ساتھ یہ فیصلہ عالمی برادری کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔ پرتگال نے کئی برسوں تک یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف پر زور دیا، تاہم اسرائیلی مظالم اور غزہ میں انسانی بحران نے اسے اپنی پالیسی بدلنے پر...
عالمی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ معاہدے کی باضابطہ دستاویزات میں براہِ راست ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر نہیں کیا گیا، مگر اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ریاض نے اسلام آباد کے ساتھ مل کر ایک طرح کا “ایٹمی تحفظ” حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ خطے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے خدشات کے پیشِ نظر یہ معاہدہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں جس دفاعی...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور عیش و عشرت کی زندگی کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ان ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے جو پرتعیش گھروں، قیمتی گاڑیوں اور زیورات کے ذریعے اپنی شاہانہ زندگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں موجود نہیں یا کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ ایف بی آر کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان افراد کے طرزِ زندگی اور ان کے اخراجات کا تفصیلی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے تاکہ ان کی آمدنی اور اخراجات...
’’يوٹیوب‘‘نے وینزویلا کے صدر کا اکاؤنٹ بند کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم “یوٹیوب” نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے سرکاری اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔ ان کا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش پر ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ “قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی کے باعث” معطل کر دیا گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی “نووسٹی” کے مطابق صدر مادورو کا چینل یوٹیوب کی سرچ لِسٹ سے بھی غائب ہو گیا ہے … اور مخصوص لنک سے کھولنے پر یہی پیغام آتا ہے کہ “یہ اکاؤنٹ یوٹیوب کے قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی پر بلاک کر دیا گیا ہے”۔کراکس حکومت کی جانب سے فی الحال اس اقدام پر کوئی با...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ”سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک حوثی اہلکار کی پرانی ویڈیو کلپ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم چلانے کی کوشش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک حوثی عہدیدار نے پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کے لیے یمن کی سرحد پر فوجی بھیجنے پر دھمکی دے دی۔BREAKING : Tensions escalate after Pakistan sends 25,000 troops to the Saudi–Yemen border under a new...
پاکستان میں بڑھتے ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) یا سروائیکل کینسر اور اس کے ویکسین سے متعلق آگاہی کے لیے معروف گلوکار اور سماجی شخصیت شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک تازہ ویڈیو انہیں سروائیکل کینسر کے ویکسین سے متعلق اسکول کی بچی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو میں بچی پولیو اور ایچ پی وی ویکیسن سے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی سازشی نظریات پر طنز کر رہی ہوتی ہے۔ جب شہزاد رائے بچی کا تلفظ درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بچی کہتی ہے، ‘آپ بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ہوال میں ایک پرانے کچی اینٹوں سے بنے مکان کی تین منزلہ ورکشاپ میں 65 سالہ اختر میر پپیئر ماشی کے ہنرمند دستکاروں کی ایک ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ ورکشاپ میں رنگوں کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔ مزدور فرش پر آلتی پالتی مارے بیٹھے ہیں، ان کے ہاتھ رنگوں سے رنگے ہوئے ہیں اور وہ گلدانوں، ہاتھیوں اور آرائشی ڈبوں کو پھولوں اور پرندوں کے رنگین نقش و نگار سے سجا رہے ہیں۔ میر کا خاندان تین نسلوں سے یہ فن سکھا رہا ہے اور اس کا جذبہ نئی نسلوں تک منتقل کر رہا ہے۔ آج یہ ورکشاپ صرف میر کے خاندان کی...
’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلئے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے خطے کی سلامتی میں پاکستان اور اس کی ایٹمی طاقت کو ایک نئے زاویے سے شامل کردیا ہے۔بدھ کو طے پانے والے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ کے تحت مبصرین کے مطابق...

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ مجھے پاکستان میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں دو ملکوں نے ہماری مدد کی ایک سعودی عرب اور دوسرا پاکستان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف نے کہا کہ چین نے کچھ عرصہ پہلے ایران اور سعودی عرب میں مفاہمت کروائی جس سے چیزیں آسان ہوئی ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے ایک روز پہلے ایران کی اہم شخصیت علی لاریجانی ریاض میں موجود تھے اور ان کی محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023 میں چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ٹھیک...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف کیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا کہ سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی قیادت میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا ہے اور اب گرین شرٹس کی نظریں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ہونے والے پہلے اور نہایت اہم میچ پر مرکوز ہیں۔ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑی اس معرکے کو ایونٹ کا سب سے بڑا امتحان قرار دے رہے ہیں، جہاں بہتر حکمتِ عملی اور دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ جمعے کو دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں شیڈول پریکٹس سیشن سے قبل ٹیم ہوٹل میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے کھل کر تبادلۂ خیال کیا۔ اس سیشن کے دوران بیٹنگ لائن...
چناب اور ستلج سے اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، ایم 5 کا دوسرا حصہ بھی متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور، ملتان، سکھر: (آئی پی ایس) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، علی پور میں 4 افراد ڈوب گئے، لاشیں مل گئیں، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔علی پور کے موضع گھلواں دوئم میں 15 سالہ کاشف گبول ڈوب کر جاں بحق ہوا، دوسرے واقعہ میں راشن لینے گئے تین ماموں بھانجا بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جاں بحق افراد کی...
خضدار(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کے سات محافظ معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے گھر کی بیرونی دیوار پر دستی بم پھینکا جس سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جو علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش...
کراچی: لیاقت آباد سی ایریا میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کے دوران خانیوال سے شادی میں شرکت کے لیے آئے باراتی نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے لیاقت آباد میں ٹریفک جام کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
ویب ڈیسک :قومی ایئرلائن انجینئرز کے احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن معمول پر نہ آ سکا۔ پی آئی اے انجینئرز تنخواہیں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 تاخیر کا شکار ہے، اس بارے میں پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز اب 11 بجے روانہ ہوگی۔ انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز میں رسہ کشی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن کئی دن سے متاثر ہو رہا ہے، قومی ایئرلائن کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے جبکہ لاہور سے پیرس کی پروازیں بھی تاحال معطل ہیں۔ پاکستان نے...
زمین کے گرد گردش کرنے والے ایک نئے چاند (Quasi-Moon) کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جسے سائنس دانوں نے 2025 PN7 کا نام دیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ چھوٹا سیارچہ گزشتہ 60 سالوں سے زمین کے قریب مدار میں گردش کر رہا تھا، مگر اس کی کم روشنی اور ناقص مشاہداتی زاویوں کے باعث یہ طویل عرصے تک سائنس دانوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ یہ انکشاف اسپین کی کمپلوتینسے یونیورسٹی آف میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرِ فلکیات کارلوس ڈی لا فوئنٹے مارکوس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے، جسے 2 ستمبر 2025 کو ریسرچ نوٹس آف دی امریکن ایسٹرونومیکل سوسائٹی (AAS) میں شائع کیا گیا ہے۔ قریبی چاند وہ فلکی...
سام سنگ نے اپنی اسمارٹ ٹیکنالوجی کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے فیملی ہب اسمارٹ فریج پر اشتہارات دکھانے کا پائلٹ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد سام سنگ کے صارفین جلد ہی اپنی کچن میں موجود فریج کی اسکرین پر پروموشنل ایڈز دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تجربہ اس وقت امریکا میں منتخب ماڈلز پر جاری ہے، جسے ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے فعال کیا گیا ہے۔ اشتہارات فریج کے کَوَر اسکرین پر اس وقت ظاہر ہوں گے جب اسکرین پر موسم، رنگ یا ڈیلی بورڈ تھیم سیٹ ہو اور ڈیوائس آئیڈل حالت میں ہو۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کے لیے ”روزمرہ...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ روس، یوکرین اور غزہ کے معاملات پر بات چیت جاری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چین کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر بہت سخت کنٹرول کیا جائے گا اور اس حوالے سے چینی صدر کی جانب سے ڈیل منظور کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بڑے تجارتی اور دفاعی معاہدوں پر کام جاری ہے اور وہ پچیس ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ترک صدر کا استقبال کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے گولڈ کارڈ...
فرانس کے اعلیٰ عسکری خلائی افسر نے خبردار کیا ہے کہ خلا میں ‘مخالفانہ یا غیر دوستانہ’ سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ میجر جنرل ونسنٹ شوسو، جو گزشتہ ماہ فرانسیسی اسپیس کمانڈ کے سربراہ بنے، نے معروف نیوز ایجنسی ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ روس کے یوکرین پر 2022 کے حملے کے بعد سے خلا میں شیدگی پر مبنی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اب سیٹلائٹس کو نشانہ بنانے کے طریقوں میں تنوع آ چکا ہے جن میں جیمنگ، لیزرز اور سائبر حملے شامل ہیں جو عام ہوتے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی جنرل نے کہا کہ یوکرین جنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلا اب مکمل طور پر ایک آپریشنل میدان بن چکا ہے۔ یاد رہے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں بزنس ویزے کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزے کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ امریکی ڈالرز کی جائے گی۔ یہ رقم تقریباً پاکستانی تین کروڑ روپے بنتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی “رائٹرز“ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایچ-ون بی (H-1B) ورک ویزا حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں کو سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس فیصلے سے امریکا کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے جو بھارت اور چین سے آنے والے ہنر مند...