کنگ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون جلد اپنی چھٹی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر سن کر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
دیپیکا کی جانب سے یہ اعلان فلم ’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہ رُخ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ شاہ رُخ نے 18 برس پہلے جب اوم شانتی اوم بنی تو مجھے ایک سبق سکھایا تھا‘۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ انہیں شاہ رُخ نے سکھایا کہ فلم کو آپ جن لوگوں کے ساتھ مل کر بناتے ہیں وہ فلم کی کامیابی سے زیادہ اہم ہوتے ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں اس بات پر اتفاق کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم ایک ساتھ چھٹی فلم بنا رہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے 18 برس قبل شاہ رُخ خان کیساتھ فرح خان کی ہدایتکار میں بننے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ان کی نئی فلم ’کنگ‘ کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دیپیکا پڈوکون شاہ ر خ
پڑھیں:
حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-24