پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے سرکاری جلانے کے الزام میں ملنے والی 5 سال قید کی سزا کو چلینج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقابلے میں سنائی گئی قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت سے سنائی گئی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے تقاضوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا اور شواہد کو نظرانداز کیا گیا۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر خدیجہ شاہ کو بری کیا جائے۔
واضح رہے کہ عدالت نے اس مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بری جبکہ یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خدیجہ شاہ نے قید کی سزا
پڑھیں:
چنگ چی رکشوں پر پابندی کی مدت گزرگئی‘نیانوٹیفکیشن نہیں آرہا‘سرکاری وکیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف دو الگ الگ درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے کمشنر کراچی سے تازہ تحریری رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورت میں شہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ بتایا جائے شہری میں چنگچی رکشوں پر پابندی برقرار ہے؟ سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ سندھ حکومت نے کچھ شاہراہوں پر پابندی لگائی گئی تھی ہر جگہ پابندی نہیں ہے، نوٹیفکیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہوچکا ہے، نیا جاری نہیں ہوا، درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ غریب لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے، عدالت حکم دے، سرکاری وکیل عدالت سے غلط بیانی کررہے ہیں، کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا 11 سڑکوں سے بڑھا کر 20 سڑکوں پر پابندی لگادی گئی ہے، نیا نوٹیفکیشن 15 اکتوبر تک لاگو ہوگا،عدالت کاکہناتھا کہ ہم کمشنر کراچی سے نئے نوٹیفکیشن کے بارے میں پوچھ لیتے ہیں، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے ذریعے ابتدائی طور پر 11 روٹس پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کی، بعد ازاں نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے 20 روٹس کو بند کردیا گیا، پابندی عائد کرنے سے قبل متاثرہ فریق سے مشاورت نہیں کی گئی، شہر بھر میں 60 ہزار چنگچی رکشے چلتے ہیں،پابندی سے چنگچی رکشہ چلانے والے غریب شہری متاثر ہورہے ہیں، قوانین میں ترمیم کے بعد پابندی کا اختیار کمشنر کراچی کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کا ہے۔