پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

دبئی(سب نیوز )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔آئی سی سی اکیڈمی کیاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کے حوصلے بلند کیے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سیگفتگو بھی کی۔ کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبیکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ اسٹاف اور کھلاڑی اپنا ٹریننگ سیشن ختم کرکے ہوٹل چلے گئے۔

اس سے قبل پاکستانی اور بھارتی فینز نے آئی سی سی اکیڈمی آمد پر پاکستان ٹیم کا استقبال کیا۔بھارتی کرکٹ فینز نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر لیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اوپن نیلامی کا اعلان انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والے بھارت کو دھچکا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ورکنگ گروپ کا اعلان کردیا ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاک بھارت محسن نقوی سے ملاقات کے حوصلے

پڑھیں:

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے بچنے کے لیے فون بند کرکے آرام کرنا چاہیے۔

سوریہ کمار نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اپنے کمرے بند کریں، فون بند کریں اور سو جائیں۔ یہی سب سے بہتر ہے۔ کہنا آسان ہے لیکن عمل مشکل، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیا سننا چاہتے ہیں اور دماغ میں کیا جگہ دینا چاہتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کی ٹکراؤ نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر اس وقت جب گزشتہ ہفتے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی لیکن بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

بھارتی کپتان نے یہ فتح مسلح افواج کے نام کی تھی جبکہ کئی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر بھی اسی طرح کے پیغامات دیے، جس پر پاکستان نے احتجاجاً ٹورنامنٹ سے دستبرداری پرغور کیا لیکن بعد میں یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سوریہ کمار یادو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ پچھلی کارکردگی پر انحصار نہیں کریں گے۔ ’ہم ہر میچ کو نئے سرے سے شروع کریں گے، پچھلی جیت ہمیں کوئی اضافی برتری نہیں دیتی۔‘

انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری اچھی ہے۔ اور 3 اچھے میچز کھیلے ہیں۔ ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں ہوتا، اچھا مقابلہ ہو گا، اسٹیڈیم بھرا ہوا ہو تو اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انڈیا ایشیا کپ بھارتی کھلاڑی پاکستان سوریا کمار یادیو

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
  •  ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ
  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف
  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک، بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف
  • نجم سیٹھی نے ایشیاء کپ کے معاملے پر محسن نقوی سے ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی 
  • اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ
  • میچ ریفری تنازع، اندازہ نہیں تھا کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی،محسن نقوی
  • اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی