سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس ، اکاؤنٹس افسران کی شرکت
فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پنشنرز کو پنشن جاری ہونے کا خدشہ،ریکارڈپر مبنی فائل ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم

سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیٔرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سراج سومرو، طحٰہ احمد سمیت محکمہ خزانہ کے سیکرٹری فیاض جتوئی اور متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران نے شرکت کی، اس دوران محکمہ خزانہ کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کی فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پنشنرز کو پنشن جاری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی اے سی نے مشکوک پنشن جاری ہونے سے روکنے کے لیے سندھ کے تمام محکموں کو اپنے پنشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پنشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل جمع نہ کرانے والے مشکوک پنشنرز کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اکاو نٹس ہونے کا

پڑھیں:

اے سی سی کا سالانہ اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہونے کا امکان

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس دبئی میں طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر کو شیڈول اے سی سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے جانبدارانہ رویے کے باعث اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کاحساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے لگا:چیئرمین پی ٹی اے کاہوشربا انکشاف
  • کمبوڈیا میں پاکستانیوں پر مظالم، انسانی اعضا ء کی فروخت کا انکشاف، وزارت داخلہ کا ایک سال میں ہزاروں شہریوں کے جانے پر اظہار برہمی 
  • مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
  • حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ ہونے کا انکشاف
  • سندھ کے پنشنرز کی فائلیں گم، مشکوک پنشنز کا انکشاف
  • ڈیٹا محفوظ بنانے کی قانون سازی روکنے کیلئے پاکستان پر بیرونی دباؤ کا انکشاف
  • اے سی سی کا سالانہ اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہونے کا امکان
  • سندھ حکومت ہزاروں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرسکی، مدت میں مزید توسیع نہ کرنیکا فیصلہ، شہریوں کو تشویش
  • مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم فرعون کے زمانے کا سونے کا کڑا غائب