data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-2-4
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے قریب کیسانہ موری میں گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول کیسانو موری میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں غریب اور مستحق طلبہ و طالبات میں مفت اسکول بیگز تقسیم کیے گئے ،تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی شرکت تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول کسانہ موری میں اسکولوں کے بچوں کو اسکول بیگ تقسیم کرنے کی ایک تقریب ہوئی اس موقع پر یونین کمیٹی حاجی سانون خان گوپانگ 58 کے جنرل کونسلر حاجی شاہنواز زرداری اور کامریڈ لال ملوک زرداری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیاسکول کے ہیڈ ماسٹر مشتاق احمد سولنگی نے آنے والے مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیامہمانانِ خصوصی حاجی شاہنواز زرداری اور کامریڈ لال ملوک زرداری نے ننھے بچوں میں اسکول بیگز تقسیم کیے چند روز قبل انھوں نے مذکورہ اسکول کا دورہ کیا تھا اور اسکول اور بچوں کے مسائل معلوم کیے تھیاس کے بعد انھوں نے اس مسائل کا حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے اسکولوں کو بہترین تعلیمی مرکز بنانے کے لیے وہ سرگرم ہیں اسی سلسلے میں گرلز پرائمری اسکول کیسانو موری میں مٹی بھروائی مکمل کروائی گئی ہے جبکہ جلد ہی گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول کیسانہ موری کا سی سی بلاک بھی تعمیر کرایا جائے گا انھوں نے کہا کہ ہم صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل انعام میمن، یونین کمیٹی 58 کے چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ کی ہدایت پر اپنے وارڈ میں تیزی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے اسکولوں کی بہتری اور بچوں کو سہولیات فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے تاکہ آنے والی نسل کو روشن مستقبل دیا جا سکیاس موقع پر سر عبداللہ ویسر، سر عاشق لاکو، سر حسین گاڈاہی، سر عبداللہ نظامانی، سر دریا خان نظامانی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکنڈری اسکول انھوں نے

پڑھیں:

اسلام آباد سے تاجر لاپتہ،تاجر برادری کابازیابی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی

معروف تاجر رہنما حاجی ظفر 17 ستمبر کی شام اپنے دفتر سے نکلنے کے بعداب تک لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔
حاجی ظفرکےاہل خانہ کے مطابق شام ساڑھے چار بجے دفتر سے نکلے اور کچھ ہی دیر بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا جب کہ ان کی موٹر سائیکل بھی جی نائن مرکز سے غائب ہے۔
واقعے کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس پر تاجر برادری نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک تاجر کا دن دہاڑے یوں لاپتہ ہونا سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ تاجر رہنما کاشف چوہدری نے واقعے کو اغوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حاجی ظفر کی گمشدگی کے پیچھے کسی بااثر ہاتھ کی سرپرستی محسوس ہوتی ہے۔
حاجی ظفر کو فوری طور پر بازیاب کر کے قوم کو سچ بتایا جائے۔ تاجر قیادت نے حکومت اور پولیس کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حاجی ظفر بازیاب نہ ہوئے تو اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ کشمیر ہائی وے بند کی جائے گی اور وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین