ٹنڈوالٰہیار،مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب متاثرین کیلیے امدادی سامان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ملک میں آنے والی حالیہ بارشوں کے سبب صوبہ پنجاب صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب آنے کے سبب متاثر ہونے والے مختلف شہروں میں سیلاب کی تباہ کاری کے سبب متاثرین کی فوری مدد کے لیے مرکزی مسلم لیگ نے امداد سر گرمیاں شروع کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا سامان متاثرہ علاقوں مین ارسال کرچکے اس سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ ٹنڈوالہیار کی جانب سے بھی تین راشن بیگ سمیت ادویات اور دیگر سامان ارسال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کشمیری اور ایم ایس ایف کے ضلعی صدر محمد رضوان کشمیری نے سیلاب متاثرین کے لیے مرکز البدر سے سامان کی تر سیل کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب زدگان کی فوری اور بھرپور مدد کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ ٹنڈوالہیار سیلاب زدگان کے لیے 300 راشن بیگ سمیت ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے آج مختلف شہروں کے لیے سامان کی تر سیل شروع کردی ہے مرکزی مسلم لیگ پنجاب سمیت کے پی کے کے سیلاب زدگان کے لیے لاکھوں راشن بیگ اور دیگر سامان کی تر سیل شروع کرچکی ہے سیلاب کی تباہ کاریوں نے عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے، کئی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جارہے ہیں اور متعدد علاقوں میں لوگ نہ صرف بنیادی ضروریات سے محروم ہیں بلکہ ان کی جان و مال کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض جگہوں پر انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جو کہ پوری قوم کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی صرف مالی امداد تک محدود نہیں بلکہ انہیں معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور معاشی مواقع بھی فراہم کررہے ہیں تاکہ یہ لوگ خود کفیل بن سکیں اور دوبارہ کسی قدرتی آفت کا سامنا کرنے کی صلاحیت حاصل کریں تمام پاکستانیوں خصوصاً اہلِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ ہمارے بہن بھائی ہیں جو آج مشکل میں ہیں، اور ہمیں چاہیے کہ اپنی چھوٹی بڑی استطاعت کے مطابق ان کے دکھ درد بانٹیں۔ انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کے یہ جذبات ہی ہماری اجتماعی طاقت اور اتحاد کا اصل ذریعہ ہیں مخیر حضرات ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تعاون کریں، متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے مربوط اور منظم کوششیں کررہے ہیں تاکہ ہر فرد تک بروقت اور موثر مدد پہنچ سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ سیلاب زدگان کے لیے
پڑھیں:
کراچی: ایل پی جی سے بھرے ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 7 افراد زندہ جل گئے
کراچی (نیوزڈیسک) بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک میں تصادم ہوگیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی آگئی، حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے باعث کوچ کو آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور تک دکھائے دینے لگے۔
امدادی ٹیمیوں نے لاشوں کو سراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے میں منتقل کر دیا، پولیس نے بھی حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔