امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو امن، انصاف اور مساوات کے اصولوں پر قائم کرنے کا خواب دیکھا تھا اور آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے نفرت، تعصب اور انتہاپسندی کو ختم کریں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں اور دہشتگردی کے باعث لاکھوں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ ان حالات میں تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرکے امن قائم رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں ہمیشہ امن اور بھائی چارے کے پیغام کو آگے بڑھاتی رہی ہے اور صوبے میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہے۔صوبائی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، برداشت اور خدمتِ خلق کو اپنائیں کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جاتا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ امن ہی اصل ترقی کا راستہ ہے اور پرامن معاشرہ ہی ایک روشن اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
آرمی ایکٹ کے تحت دادرسی نہیں توپھر کوئی کہاں جائے؟جسٹس منصور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-7
اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئرترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ ائرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف )کیسے آرمی ایکٹ کے تحت آتی ہے۔ اپیل کاحق توختم نہیں ہوسکتا۔ آرمی ایکٹ کے تحت دادرسی نہیں توپھر کہاں جائے، بڑی دلچسپ بات ہے۔ جبکہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تواس کووہاں دیکھیں اگر باہر جاکرکس کوقتل کرے گاتواس کی باہر ایف آئی آر کٹے گی اور عام عدالت میں ٹرائل ہوگا۔ اگرآرمی اہلکار قتل کرے گا توپاکستان پینل کوڈ(پی پی سی)کی دفعہ302کے تحت ایف آرہوگی، اگر بری ہوگاتوپھر کاروائی کاجوازنہیں۔ قتل کیس میں آرمی تونہیں آئے گی۔ جبکہ بینچ نے آئینی بینچ کے پاس کیس بھجوانے یا نہ بھجوانے کے حوالہ سے فیصلہ کے لیے معاملہ تین رکنی بینچ کوبھجواتے ہوئے مزید سماعت 15روز کے بعد تک ملتوی کردی۔