بھارتی یوٹیوبر گوا ایئرپورٹ کو آسیب زدہ قرار دینے پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت میں ایک یوٹیوبر کو مشکلات نے گھیر لیا، کیوں کہ اس نے اپنے چینل پر گوا کے منوہر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ’آسیب زدہ‘ قرار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق یوٹیوبر نے اپنی ویڈیوز میں افواہیں پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش تھی، جس کا مقصد اپنے چینل کی ناظرین میں مقبولیت حاصل کرنا تھا۔
گرفتار ہونے والا شخص اکشے وشیشت نامی یوٹیوبر ہے جسے دہلی کے علاقے دوارکا سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران اس کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ بھی ضبط کرلیا تاکہ شواہد محفوظ کیے جاسکیں۔ اس کے خلاف باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ گوا کا یہ ہوائی اڈا ایک ایسی جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے جو ماضی میں مردوں کو جلانے کےلیے استعمال ہوتی رہی ہے۔
اُس نے مزید کہا کہ وہاں آج بھی ’مافوق الفطرت سرگرمیاں‘ جاری ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ رات کے وقت کئی طیارے اس ایئرپورٹ سے پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
پولیس حکام نے اس ویڈیو کو غیر ذمے دارانہ اور گمراہ کن قرار دیا۔ ان کے مطابق ایسی ویڈیوز نہ صرف عوام میں بلاوجہ کے خدشات کو جنم دیتی ہیں بلکہ ملک کی اہم تنصیبات کے بارے میں منفی تاثر بھی پیدا کرتی ہیں۔ اس طرح کی افواہیں ایئرپورٹ انتظامیہ کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہیں اور ملکی سلامتی پر بھی سوالات اٹھا سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یوٹیوبر نے جان بوجھ کر یہ پروپیگنڈا کیا یا پھر کسی نے اسے غلط معلومات فراہم کیں، تاہم اب تک شواہد سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو کا اصل مقصد محض سنسنی خیزی پیدا کر کے چینل کے سبسکرائبرز اور ناظرین میں اضافہ کرنا تھا۔
دوسری جانب اکشے وشیشت کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ یوٹیوبر کو اپنی آزادی اظہار کا حق استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے جب کہ کئی لوگوں نے اسے غیر ذمے دارانہ رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ویڈیوز معاشرے میں بے جا خوف پھیلاتی ہیں۔
بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ملک کی اہم تنصیبات یا اداروں کے بارے میں جھوٹی اور سنسنی خیز باتیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
رجب بٹ ایک متنازعہ یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے مختلف تنازعات اور فیملی بلاگنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ رجب بٹ ان دنوں قانونی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں ہیں۔
آج رجب اور ایمان نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ یوٹیوبر پاکستان اور گھر والوں سے دور لندن میں بیٹے کی پیدائش پر بھرپور جشن منا رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/DO0Ecb6jHWk/?utm_source=ig_web_copy_link
سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشی سے جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر رجب کے ساتھ ان کے دوست بھی موجود ہیں۔
مداحوں کی جانب سے رجب بٹ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔