Islam Times:
2026-07-24@03:24:57 GMT

ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیے گئے

خانپور کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی مقررہ حد 1982 فٹ ہے، اس سے قبل ڈیم کے سپل ویز 13 مرتبہ کھولے جا چکے ہیں، ڈیم سے پانی کا اخراج 7500 کیوسک کے حساب سے براستہ ندی ہرو دریائے اٹک میں کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، ڈیم انتظامیہ کے مطابق اضافی پانی کے اخراج کے لیے ڈیم کے سپل ویز ہنگامی طور پر کھول دیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی جانب سے علاقہ بھرمیں سائرن بجا کر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی مقررہ حد 1982 فٹ ہے، اس سے قبل ڈیم کے سپل ویز 13 مرتبہ کھولے جا چکے ہیں، ڈیم سے پانی کا اخراج 7500 کیوسک کے حساب سے براستہ ندی ہرو دریائے اٹک میں کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب خانپور ہزارہ ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو اور مقامی محکموں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سپل ویز

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا