سائٹ ایریا کی 49 سڑکوں کی مرمت کیلیے 5 ارب روپے جاری کردیے‘ وفاق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے سائٹ ایریا کی 49 سڑکوں کی مرمت کے لیے 5 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سائٹ انڈسٹریل ایریا کی تباہ حال سڑکوں کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سائٹ ایریا کی 49 سڑکوں کی مرمت کے لیے پانچ ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد فنڈزجاری کیے گئے ہیں جس کے تحت سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہوگا، چیئرمین منصوبہ بندی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر پانچ ارب ایک کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ رقم سائٹ ایریا کی سڑکوں کی مکمل مرمت اوردوبارہ تعمیر کے لیے مختص کی گئی ہے۔ محکمہ صنعت کو ٹینڈرز میں شفافیت اور سیپرا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سڑکوں کی مرمت سائٹ ایریا کی کے لیے
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔