برازیل؛ کرپٹ سیاستدانوں کو ’این آر او‘ دینے پر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
برازیل کی سڑکوں پر ہزاروں شہری نکل آئے اور حکومت کی سیاستدانوں کو کرپشن اور دیگر مقدمات میں ریلیف دینے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی تمام 26 ریاستوں میں کرپشن پر عام معافی کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
احتجاج کرنے والوں میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہیں۔ فنکار، طلبا اور سماجی کارکنان سب ہی سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔
مقررین نے پارلیمنٹ میں منظور کی گئی مجوزہ قانون سازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے تحت ارکانِ پارلیمان کو گرفتار کرنا یا اِن کے خلاف فوجداری کارروائی کرنا مشکل ہے۔
یہ بل جو گزشتہ ہفتے ایوانِ زیریں سے منظور ہوا تھا اور اب یہ بل سینیٹ میں منظوری کے لیے جائے گا۔
خیال رہے کہ اس بل سے سابق صدر بولسونارو اور اِن کے اتحادیوں کو ممکنہ معافی مل سکتی ہے جنھیں 2023ء میں بغاوت کے جرم میں 27 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل
سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی رہنماؤں خورشید شاہ، اویس شاہ ودیگر کے خلاف کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ کیس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ان کے بھتیجے و داماد اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ، بیٹوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، دو بیویوں سمیت اٹھارہ ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ جج غلام یاسین کولاچی نے سماعت کے دوران گذشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے خورشید شاہ ودیگر پر دائر ریفرنس نیب کے دائر کار سے باہر ہونے پر ریفرنس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ اور ان کے وکلاءعدالت میں پیش ہوئے۔