پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ‘ برآمدات میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان کا افغانستان سے درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست میں افغانستان سے درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ افغانستان سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارتِ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گزشتہ ماہ اگست میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ جولائی2025ء میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔اگست 2024ء میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست 2025ء میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی ہوئی، گزشتہ ماہ افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد کمی جب کہ سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد کمی ہوئی۔اسی طرح اگست 2025ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز جب کہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 19 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغانستان کے لیے پاکستانی برا مدات افغانستان سے درا مدات میں افغانستان سے برا مدات میں لاکھ ڈالرز بنیاد پر
پڑھیں:
مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ
رواں مالی سال2025-2026ء کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارے کا حجم 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا، ابتدائی چار ماہ میں ملکی برآمدات میں چارفیصد سے زائد کمی آئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، اس دوران غیر ملکی درآمدات 15.13 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں البتہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں برآمدات 2.49 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.84 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 4.21 فیصد کمی، حجم 3.20 ارب ڈالر رہاستمبر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدات 3.57 فیصد اضافے سے چھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.46 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔