وزیراعلیٰ کے پی کی درجنوں مقدمات میں 3 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 3 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجازخان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف اسلام آباد میں 48 کیسز درج ہیں، ہم چاہتےہیں کہ یہ کیس نمٹایاجائے، وزیراعلیٰ کو بار بارآنا پڑرہا ہے۔
اس موقع پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ ہم اس کیس میں وزیراعلیٰ کو پیشی سے استثنیٰ دیتے ہیں، اگلی سماعت پر دیگر فریقین رپورٹ پیش کریں اور وکیل پیش ہوجائیں۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت
پڑھیں:
وادی تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک،ایک کروڑ دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ کے واقعے میں جان بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے حوالے سے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر پشاورسمیت دیگر احکام موجود تھے۔
ملاقات میں وادی تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
دوران ملاقات وزیر اعلی نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ واقعے میں عام شہریوں کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی شہادت ناقابل قبول ہے۔
ملاقات میں آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا اور اس سلسلے میں مشران پر مشتمل جرگے کی اعلی عسکری حکام کے ساتھ ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا۔