توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں ، استغاثہ کی کارروائی مکمل ، سماعت 24 ستمبر تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ، استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔ گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔ تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ 18 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بشری بی بی کی بھابی مہرالنسا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس ٹو: چشم دید گواہ کا بیان سامنے آ گیا
—فائل فوٹوتوشہ خانہ کیس ٹو میں چشم دیدگواہ سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔
بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئر رنگز اور انگوٹھی تھی۔
حکام کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے پرائیویٹ اپریزر سے قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی، بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانےمیں جمع کرائے۔