سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس‘نیب کوتحقیقات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںکورنگی انڈسٹریل ایریا میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،عدالت کی نیب کو زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت۔زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور انٹری فریز کرنے کے خلاف شہلا عمر اور دیگر کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے نیب کو زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کی عدالت کاکہنا تھا کہ ہم نے نیب کو تحقیقات کرنے سے نہیں روکا، تحقیقات کا عمل جاری رکھا جائے، نیب تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں نے افسران کی ملی بھگت سے 2003 میں جعلی اور غیر قانونی طور ہر زمین الاٹ کروا لی، 200 ایکڑ سے زائد زمین کی جعلی الاٹمنٹ منسوخ کرالی ہے،کورنگی انڈ سٹریل ایریا میں سرکاری تھی جو پرائیو افراد نے اپنے نام کروالی، عدالت کاکہنا تھا کہ ہم نے تو نیب کو تحقیقات کرنے سے نہیں روکا، عدالت نے درخواست گزار کے سینئر وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ نیب کو
پڑھیں:
وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے قابلِ عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل اور مؤثر منصوبوں پر فوری کام شروع کریں، تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے یہ ہدایات لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں سرمایہ کاری، اقتصادیات اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر اطلاعات اور وزیر اقتصادی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ بھی حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ زیرِ تکمیل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں اور ایسے منصوبوں کی فوری نشاندہی کی جائے جو حقیقت پر مبنی اور قابلِ عمل ہوں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے ایک واضح روڈ میپ اور “تبدیلی کا ایجنڈا” مرتب کیا جائے، جس میں نجی شعبے کی بھرپور شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔
یہ اقدام وزیراعظم کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کی اقتصادی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔
Post Views: 1