سرگودھا، سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ، خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوں پر تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔
(جاری ہے)
زرائع کے مطابق سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دے کر بھیرہ کے اوباش نوجوان نعمان سلطان نے کراچی کے نوجوان صابر زمان عباسی کی 23سالہ بیوی(ایف)کو اسلام آباد بلوا لیا اور پھر فیض آباد سے پرائیویٹ گاڑی میں بھیرہ لا کر سات روز تک حبس بجا میں رکھ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور گاڑی سے ہی خاتون کو واپس بجھوا دیا۔
جس پر پولیس تھانہ بھیرہ نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوتے تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم کو
پڑھیں:
ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کا معاملہ، 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول
ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول ہوگئے۔ذرائع نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے ملزمان کے استعفے دو دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے، وزارت داخلہ نے اب تک ان استعفوں کی منظوری نہیں دی۔گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا۔گرفتار آٹھ میں سے سات افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپیکٹرز شامل ہیں، ملزمان کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔