جیولرز کے خلاف ایف بی آر کی کارروائیاں شروع، نوٹسز جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لیے جیولرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف شہروں میں نوٹسز بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان سے ٹیکس گوشواروں اور آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ زیادہ تر جیولرز اپنی اصل آمدنی کو چھپانے یا کم ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ٹیکس ادائیگی سے بچ سکیں، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے حالیہ دنوں میں ملک بھر کے ساٹھ ہزار سے زائد جیولرز کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ ان میں سے صرف اکیس ہزار باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں جبکہ رجسٹرڈ افراد میں بھی صرف دس ہزار پانچ سو چوبیس نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔
اس صورتحال کے بعد ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام کاروباری افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو آمدن چھپا کر ٹیکس نیٹ سے باہر رہنا چاہتے ہیں۔
حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے جن کی تفصیلی جانچ پڑتال اور مالی ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔ یہ جیولرز آمدنی اور اخراجات کے درمیان واضح تضاد کے باعث ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں۔ ادارہ ان سے وضاحت طلب کرنے کے بعد ان پر جرمانے اور ممکنہ مقدمات قائم کرنے کے اختیارات بھی استعمال کرے گا۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے اور محصولات بڑھانے کے لیے کسی بڑے شعبے کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق جیولری کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم حصہ ہے لیکن اس میں ٹیکس چوری کے رجحان نے ریاستی آمدنی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس لیے اب سخت اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جا سکے اور قومی خزانے کو مستحکم بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف بی آر کے مطابق کیا ہے
پڑھیں:
رائیونڈ میں ہونیوالا عالمی تبلیغی اجتماع شروع، مندوبین کی آمد جاری
پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر بعد از نماز فجر دعا کیساتھ ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں بھارت، آسٹریلیا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے علماء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ بعد نماز فجر مولاناعبدالرحمان نے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر بیان دیا۔ اس وقت دیگر علمائے کرام کے خطابات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس اور ضلعی حکومت کی جانب سے اجتماع کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی، لیسکو، محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنے اپنے کیمپس لگا رکھے ہیں۔ پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، چترال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شرکت کریں گے۔ پہلے مرحلے میں اٹک، کشمیر، اسلام آباد، چکوال، جہلم، راولپنڈی کے مندوبین بھی شریک ہوں گے۔ پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر بعد از نماز فجر دعا کیساتھ ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں بھارت، آسٹریلیا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے علماء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ بعد نماز فجر مولانا عبدالرحمان نے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر بیان دیا۔ اس وقت دیگر علمائے کرام کے خطابات جاری ہیں۔