ایف بی آر نے ٹیکس چوری پر کارروائیاں تیز کردیں، جیولرز کو نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد شہروں میں جیولرز کو نوٹسز بھجوا دیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جیولرز سے ان کے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا ایف بی آر نے جمع کر لیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار رجسٹرڈ ہیں اور ان میں بھی محض 10 ہزار 524 نے باقاعدہ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی اصل آمدن چھپانے اور کم ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ٹیکس ادائیگی سے بچ سکیں۔
ایف بی آر نے اس رویے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی ہے جنہیں کڑی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف بی آر نے
پڑھیں:
ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت جاری رکھیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل ہماری ایکسپورٹس کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، آئی ٹی سروسز میں ستمبر میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی، فرماسیوٹیکل کی انڈسٹری کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکوڈک سے پہلے سال 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، اس منصوبے میں بھرپور کام جاری ہے، پہلی بار آٹو انڈسٹری میں بھی بدآمدات ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت جاری رکھیں گے، مشاورتی گروپوں میں چیمبرز کی نمائندگی رکھیں گے، وزیر اعظم نے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کرکے 8 گروپس بنا دیے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کاروبار سے نکلے گی اور جن شعبوں سے نکل سکتی ہے نجکاری کے ذریعے نکلے گی، اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بلکہ ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فاٹا پاٹا پر سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے تاہم انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسپورٹ ٹیکس وزیر خزانہ